تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام طرحی و غیر طرحی مشاعرہ،معروف شعراء کی شرکت۔

Mushaira in Warangal,Organized by Tehreek-e-Qalam Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

ناصر واحدی کے بموجب انشا اللہ بتاریخ 08/ اگست 2026 بروز ہفتہ ، بوقت 2 بجے دن بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر ‘ رائے پورہ ہنمکنڈہ منعقد ہو گا۔مصرع طرح : ” کام کرنا ہی کامیابی ہے ” قوافی : سماجی’ بے قراری ‘ اداسی’ بازیابی وغیرہ وغیرہ،ردیف : ہے ۔صدارت : کارنامہء حیات ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر رحیم رامش صاحب’ کاغذ نگر،مہمانان خصوصی جناب سید دستگیرسابق ناظم ضلع ورنگل جماعت اسلامی ہند،جناب سید سبحان الدین امیر مقامی ورنگل جماعت اسلامی ہند، جناب محمد عبد ا لنعیم سینئر صحافی ،

مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامش کاغذ نگر ڈاکٹر نعیم سلیم حیدرآباد، جناب امجد سلیم امجد کریم نگر، جناب راحل کریم نگری ، جناب عبد القدیر طاہر کریم نگر ، جناب مفیض الدین سہیل، کریم نگر، جناب ارشد علی وارثی، کریم نگر،میزبان شعراء ،جناب اقبال شیدائی ‘ جناب مسعود مرزا محشر جناب ناصر واحدی جناب اقبال درد ،جناب وحید گلشن ، پروفیسر احمد حسین خیال ،جناب سید حسینی بر تر، جناب اکبر ضیاء ، جناب حمید عکسی، جناب مجاہد حسین جوہر ، جناب حامد حسین حامد جناب داود اسلوبی ،

جناب اندور عبدالقادر ‘ جناب امیرالدین امیر ‘ جناب ماہر عابدی ‘ جناب خواجہ کیفی ‘ ڈاکٹر شجیع اکبر دوران مشاعرہ جناب اکبر ضیاء سینئر صحافی ، کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے اردو صحافت میں فری لانسر ایکریڈیشن کارڈ کی اجرائی پر تحریک قلم ورنگل کی جانب سے تہنیت پیش کی جائے گی۔

تمام شعرائکرام اپنی بہترین تخلیقات سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ اس مشاعرہ کی نظامت معروف ناظم مشاعرہ ڈاکٹر عزیز سلیم صاحب فرمائیں گے- سبھی اہل ذوق محبان اردو سے خواہش کی جاتی ہیکہ اپنے دوست و احباب کے ساتھ شرکت فرماکر مشاعرہ کو کامیاب بنائیں۔

News Source : : M.F. Baig Riaz