K. Kavita visited the injured passengers of the horrific bus accident that took place near Chevella.
(اپنا ورنگل)
صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے جمعہ کو چیوڑلہ کے قریب پیش آئے خوفناک بس حادثہ کے زخمی مسافرین کی پی ایم آر اسپتال میں عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
کویتا نے موقع پر موجود ڈاکٹروں اور اسپتال عملے سے زخمیوں کے علاج و معالجہ کی تفصیلات حاصل کیں اور ضروری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تاکید کی کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔اس موقع پر کلواکنٹلہ کویتا نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جان سے قیمتی کوئی چیز نہیں، اس لیے حکومت اور انتظامیہ کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔
News Source : Agency

