یوم جمہوریہ کے پیش نظر 26 جنوری کو دفتر جماعت اسلامی کریم نگر میں سہ لسانی موضوعاتی مشاعرہ۔ محبان اردو سے شرکت کی اپیل۔

In view of Republic Day, a trilingual thematic poetry recital will be held at the Jamaat-e-Islami Karimnagar office on January 26. Appeal to Urdu lovers to participate

(اپنا ورنگل)

جگتیال /کریم نگر :

شیخ لیاقت علی وارثی صدر ادارہ کی اطلاع کے بموجب بضمن یوم جمہوریہ بتاریخ 26 جنوری بروز پیر دوپہر 2 بجے دفتر جماعت اسلامی مکرم پورہ کریم نگر پر سہ لسانی موضوعاتی مشاعرہ بصدارت ریاستی معتمد ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ فیصل وارثی منعقد ہوگا جنرل سیکریٹری نصیر الدین کے بموجب صدر ادارہ ادب اسلامی ضلع کریم نگر نثار احمد پروانہ مشاعرہ کی نگرانی کریں گے۔ آرگنائزنگ سیکریٹری سعادت علی صدیقی کے بموجب ڈایٹ لیکچرار و ریاستی نائب صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ محمد اسحاق علی ناظم مشاعرہ کے فرائض انجام دیں گے۔

مفیض الدین سہیل اور ارشد وارثی نعت پیش کریں گے معروف قلم کار محمد مصطفیٰ علی انصاری صدر MGA کریم نگر اور بشیر الدین حیدر ادبی خاکہ پیش کریں گے، محمد عمیر سکریٹری ادارہ کے بموجب اس مشاعرہ میں معروف شعراء اکرام حیدرآباد سے بشارت علی خان ، فصیل وارثی معتمد ادارہ تلنگانہ تنویر تاج کا غذنگری اور شفیق اطہر عادل آبادی اور سی۔ وی کمار بحثیت مہمان شعرا اپنا کلام پیش کریں گے،

کنویر مشاعره و صدر ادارہ مکرم پورہ یونٹ شیخ لیاقت علی وارثی کے بموجب کنوینر گنگا جمنا کلچرل اکیڈمی کریم نگر وجے رگھونندن پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج سرسلہ، محمد خیر الدین امیر مقامی منکما توٹا، مولانا عبدالحی شعیب لطیفی امیر مقامی جماعت اسلامی مکرم پورہ، معروف قلمکار و صدر MGA مصطفے علی انصاری،متین اکبر نائب صدر مسلم جوائنٹ ایکشن کریمنگر ، ڈاکٹر احمد شفیع ریٹائرڈ سینئر میڈیکل آفیسر ، عبد الرشید صدر مسجد کوٹلہ شیخان، ساجد فخر الزمان خان یم پی جے کریم نگر، محمد عقیل فیروز سابقہ کارپوریٹر مکرم پورہ، عبدالاحد سہیل ریاستی جوائنٹ سیکریٹری ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ مہمانان خصوصی ہونگے۔

اس مشاعرہ میں مقامی شعراء اکرام عبد القدیر طاہر ، امجد علی امجد مہمین الدین راحل نصیرالدین نصیر ، ارشد وارثی، شفیع الدین شفیع، اظہار حسین اظہار، محمد احمد خان ،اپنا کلام پیش کریں گے۔

صدر استقبالیہ افضل علی، آر گنائزنگ سیکریٹری سعادت علی صدیقی ، جنرل سیکریٹری نصیر الدین نصیر ، سیکریٹری محمد عمیر نائب صدر میر شوکت علی، محمد یوسف، محمد شفیع الدین، سید سلطان شہباز، عبدالغفور، ارشد وارثی اور امتیاز علی نصرت نے محبان شعر و ادب سے 26 جنوری بروز پیر دوپہر 2 بجے دفتر جماعت اسلامی کریم نگر میں منعقد ہونےوالے یوم جمہوریہ مشاعرہ میں بہ پابندی وقت دوست و احباب کے ساتھ شرکت کی اپیل کی ہے ۔

News Source : Syed Ghouse