ورنگل میں جیون ہاسپٹل کا شاندار افتتاح، معیاری اور کم خرچ طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم

Grand inauguration of Jeevan Hospital in Warangal, commitment to provide quality and affordable medical facilities

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

چارباؤلی، نرسم پیٹ روڈ پر دوست بیڑی فیکٹری کے قریب نئے قائم شدہ "جیون ہاسپٹل” کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف ماہر معالج اور ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل کے شعبۂ آنکولوجی کے سابق سربراہ ڈاکٹر ایم۔ جناردھن تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر ہاسپٹل کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ڈاکٹر جناردھن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیون ہاسپٹل کا قیام ورنگل اور اطراف کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

یہ ادارہ مناسب قیمت پر معیاری علاج اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے میں ایسے ہاسپٹل عوامی خدمت کی بہترین مثال ہیں اور صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہاسپٹل انتظامیہ کے مطابق یہاں تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات میسر ہوں گی۔ ان میں ڈاکٹر شیخ عمر پاشاہ (ماہر پلمونولوجی)، ڈاکٹر بی۔ روی کمار (ماہر اطفال)، ڈاکٹر این۔ نوا کرشنا (جنرل فزیشن و ذیابیطس اسپیشلسٹ) اور ڈاکٹر اے۔ چندو نائک (آرتھوپیڈک سرجن) شامل ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ جیون ہاسپٹل کو جدید طبی آلات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ یہاں مریضوں کو پیشہ ور ڈاکٹروں کی نگرانی، بہترین نگہداشت اور مناسب فیس پر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ہمارا مقصد عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام بنیادی اور خصوصی طبی خدمات مہیا کرنا ہے تاکہ انہیں دور دراز نہ جانا پڑے۔ مزید معلومات اور اپائنٹمنٹ کے لیے 938117563 اور 9912309285 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz