From voter list to enumeration form, Jamiat Ulema Warangal district’s help desk has become a support for the public

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
جمعیت علماء ضلع ورنگل کی جانب سے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) اور اینومریشن فارم کی خانہ پُری میں عوام کی رہنمائی کے لیے قائم کیے گئے ہیلپ ڈیسک کے ذریعے شہریوں کو مسلسل سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔جمعیت علماء کے مطابق 2 جولائی 2026 سے مسجد عالمگیر، ہنمکنڈہ میں مستقل SIR ہیلپ ڈیسک قائم ہے، جبکہ ضرورت کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بھی عارضی ہیلپ ڈیسک لگائے جا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں مسجد الٰہیہ، رائے پورہ میں دو روزہ ہیلپ ڈیسک کا انعقاد کیا گیا، جہاں 50 سے زائد افراد کے اینومریشن فارم درست طریقے سے پُر کرائے گئے۔ اسی طرح ہنمکنڈہ کے گنڈم کاپواڑہ علاقے میں گزشتہ دو دنوں سے جاری ہیلپ ڈیسک کے ذریعے 100 سے زیادہ افراد کے فارم مکمل کرائے جا چکے ہیں۔جمعیت کے کارکنان عوام کی سہولت کے لیے 2002 کی ووٹر لسٹ کی مدد سے مستحق افراد کے نام تلاش کر رہے ہیں۔
ان کی میپنگ کر رہے ہیں اور بعد ازاں اینومریشن فارم کی صحیح خانہ پُری میں مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔مقامی عوام نے اس خدمت کو سراہتے ہوئے جمعیت علماء کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ گنڈم کاپواڑہ میں ہیلپ ڈیسک کو مزید ایک دن جاری رکھا جائے تاکہ باقی افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔جمعیت علماء کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں سے بھی SIR ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
تنظیم نے یقین دلایا ہے کہ مرحلہ وار مزید علاقوں میں بھی یہ خدمت شروع کی جائے گی۔یہ تمام سرگرمیاں جمعیت علماء ضلع ورنگل کے صدر حضرت مولانا سید ایوب صاحب کی قیادت، جنرل سیکریٹری مولانا منور حسین صاحب اور سٹی سیکریٹری حافظ عبدالمقیت صاحب کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہیں، جبکہ جمعیت کے کارکنان عوام کی رہنمائی میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

