مکتھل میں 25 بی ٹی سڑکوں کے سنگِ بنیاد کی تقریب، اقلیتی قائدین و کارکنان سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل۔

Foundation stone laying ceremony of 25 BT roads in Makthal, Appeal to minority leaders and workers to participate in large numbers

(اپنا ورنگل)

مکتھل :

مکتھل منڈل کے اقلیتی قائدین، کارکنان اور حامیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 20 اگست 2026، بروز جمعرات صبح 10 بجے دوارکا فنکشن ہال میں منعقد ہونے والے اہم پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔تفصیلات کے مطابق ریاستی وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری کی قیادت میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پنچایت راج محکمہ کی وزیر محترمہ سیتکا کی خصوصی موجودگی میں مکتھل منڈل و حلقہ میں 25 بی ٹی سڑکوں کے ترقیاتی کاموں کے سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد ہوگی۔

ان سڑکوں کے ترقیاتی کاموں سے مختلف علاقوں کے عوام کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہونے اور دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔اسی موقع پر ریاستی وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری کے سیاسی سفر کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک عظیم الشان عوامی جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں پارٹی قائدین، کارکنان، عوامی نمائندے اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

اس سلسلے میں محمد فیاض، اے ایم سی ڈائریکٹر و اقلیتی منڈل صدر، مکتھل نے اقلیتی قائدین، کارکنان اور حامیوں سے مؤدبانہ اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے تقریب کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے منعقد ہونے والے اس اہم پروگرام میں اقلیتی برادری کی بھرپور شرکت اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہوگی۔

News Source : Mohd. Mujeeb