Farewell ceremony for retiring officers at Warangal Police Commissionerate

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل پولیس کمشنریٹ میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہونے والے پولیس افسران ایس. آئی. علیم حسین، ایس. آئی. سیتا رامولو، اے. آر .اے .ایس. آئی. وینکنا اور ہیڈ کانسٹیبل نرسنگم کو ورنگل پولیس کمشنر این. شویتا نے شاندار انداز میں تہنیت پیش کرتے ہوئے یادگاری نشانات سے نوازا۔اس موقع پر پولیس کمشنر نے ریٹائر ہونے والے افسران اور ان کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی کامیابی میں ان کے خاندان کا تعاون نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے افسران کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر مرحلے پر اپنے افراد کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ امن و امان کی فضا ان پولیس افسران کی انتھک محنت اور اپنی جان کی پروا کیے بغیر انجام دی گئی خدمات کا نتیجہ ہے، جس کی بدولت آج تلنگانہ ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
پولیس کمشنر نے ریٹائر ہونے والے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ سبکدوشی کے بعد کسی نہ کسی مثبت سرگرمی کو اختیار کریں، اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں۔اس تقریب میں ایڈیشنل ڈی. سی. پیز . پربھاکر راؤ، سریش کمار، سرینواس، آر .آئی. ستیش، آر. ایس .آئی. شراون، ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کے اہل خانہ اور دیگر پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

