Elections for the executive of the Makthal Town Congress Committee, excitement among party workers

(اپنا ورنگل)
مکتھل :
مکتھل ٹاؤن کانگریس کمیٹی کی نئی عاملہ کے انتخابات کل بروز جمعرات صبح مکتھل اسمبلی حلقہ کانگریس پارٹی دفتر میں منعقد ہوں گے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) اور پردیش کانگریس کمیٹی (PCC) کی ہدایات کے مطابق ریاستی وزیر و مکتھل حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر واکٹی سری ہری کی ہدایت پر ٹاؤن کانگریس کمیٹی کی تنظیمِ نو کے لیے یہ انتخابی عمل انجام دیا جا رہا ہے۔
ٹاؤن کانگریس صدر الکوری روی کمار نے بتایا کہ کمیٹی کے مختلف اہم عہدوں کے لیے انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ پارٹی کی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے، کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپنے اور نچلی سطح پر پارٹی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کے مقصد سے عاملہ کی تشکیل عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں پارٹی کے فعال کارکنوں کو مختلف ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
اس سلسلے میں عہدوں کے لیے دلچسپی رکھنے والے اور ذمہ داری سنبھالنے کے خواہشمند پارٹی کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے قبل متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کریں۔ٹاؤن کانگریس صدر نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ نئی عاملہ کے انتخاب کے بعد ٹاؤن سطح پر کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

