Distribution of smart ration cards in Makthal city

(اپنا ورنگل)
مکھتل:
مکتھل شہر کے نہرو گنج احاطہ میں واقع شاپ نمبر 6، راشن ڈیلر محترمہ سواتی امراریڈی کی راشن شاپ پر آج اسمارٹ راشن کارڈس کی تقسیم کا پ۔روگرام منعقد کیا گیا۔تلنگانہ ریاست کے معزز وزیر اعلیٰ جناب ریونت ریڈی کی قیادت میں، شہری رسد محکمہ کے وزیر جناب این۔ اتم کمار ریڈی کی ہدایات اور مقامی وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری کی ہدایت کے مطابق اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے میونسپل چیئرپرسن محترمہ واکٹی مانسا ہنمنتو نے شرکت کی اور مستحقین میں اسمارٹ راشن کارڈس تقسیم کرتے ہوئے خطاب کیا۔اس موقع پر قائدین نے کہا کہ کانگریس کی عوامی حکومت ہر غریب خاندان کو معیاری باریک چاول فراہم کرنے کے مقصد سے کام کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ تمام اہل افراد کو راشن کارڈس دستیاب ہوں۔
اس پروگرام میں AMC وائس چیئرمین بی۔ گنیش کمار، سینئر قائد کٹا سریش، کونسلرس شری ودیا نیلا گوڑ، رحیم پٹیل، نیلاپا، مہیش کمار، وینکٹیش، سریتا گووند راؤ، پی کے نرسمہا، امراریڈی، RMP شنکر، AMC ڈائریکٹرس محمد فیاض، ایم۔ سری نواس، کوآپشن ممبران شمش الدین، اسام الدین، کانگریس پارٹی قائدین واکٹی شیام،
گوڑے بلور ناگراج، دندو وینکٹ ریڈی، برہان، کُرومورتی، نادر پٹیل سمیت دیگر کانگریس قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔قائدین نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کانگریس کی عوامی حکومت مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔
News Source : Mohd. Mujeeb

