جنگاؤں میں سیرت النبی ﷺ اسلامی کوئز کے کامیاب طلبہ میں انعامات کی تقسیم

Distribution of prizes among successful students of the Seerat-un-Nabi (saw) Islamic quiz in Jangaon

(اپنا ورنگل)

جنگاؤں  :

جمعیت علماء جنگاؤں کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ اسلامی کوئز 2026 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے جلسۂ سیرت النبی ﷺ و تقسیمِ انعامات کا عظیم الشان پروگرام 20 ستمبر بروز اتوار منعقد ہوگا۔یہ پروگرام بعد نمازِ ظہر دوپہر 1:30 بجے تا عصر 5 بجے گایتری گارڈنس فنکشن ہال، بالمقابل جدید عیدگاہ، سدی پیٹ روڈ، جنگاؤں میں منعقد ہوگا۔

پروگرام کی سرپرستی حضرت مولانا عبدالحفیظ قاسمی، سرپرست جمعیت علماء جنگاؤں کریں گے، جبکہ صدارت مولانا عبدالرحمن سبیلی، صدر جمعیت علماء جنگاؤں کریں گے۔پروگرام میں خصوصی مہمانان کی حیثیت سے حافظ پیر خلیق احمد صابر، اسٹیٹ جنرل سکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ، مولانا عبد الستار قاسمی، ریاستی نائب صدر جمعیت علماء تلنگانہ، مفتی محمد یونس قاسمی، صدر جمعیت علماء کریم نگر، اور مفتی زکریا احمد قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیت علماء ورنگل شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء جنگاؤں کی جانب سے منعقدہ سیرت النبی ﷺ اسلامی کوئز 2026 میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ پروگرام کے دوران کوئز میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

جمعیت علماء جنگاؤں کے ذمہ داران نے طلبہ و طالبات، والدین، سرپرستوں اور عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔ خواتین کے لیے پردے کا مناسب انتظام بھی رہے گا۔

ذمہ داران نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد نئی نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ سے روشناس کرانا، دینی تعلیم کی جانب راغب کرنا اور طلبہ میں اسلامی معلومات کے حصول کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz