کریم نگر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی 12 روزہ تقریبات، عظیم الشان پروگراموں کا اعلان۔

 Celebrations of Milad-un-Nabi (PBUH) in Karimnagar, 12 Days grand programs announced

"اس ضمن میں 15/اگسٹ کو 9بجے شب ایس ایس گارڈن پدا پلی روڈ کریم نگر پر عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جارہاہے”

(اپنا ورنگل)

جگتیال /کریم نگر :

مرکزی میلاد کمیٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ محمد جمیل الدین نے آج بمبئ اسکول حسینی پورہ کریم نگر پر صدر میلاد کمیٹی خالد محی الدین فرید باباسکریٹری غلام ربانی قادری اور نائب صدر سید حبیب الدین حاجی،تاج الدین و دیگر میلاد کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوے یہ اعلان کیا۔

ایڈوکیٹ جمیل نے کہا کہ 16/اگسٹ بروز اتوار بمبئی اسکول حسینی پورہ پر نعتیہ مقابلہ برائے طلباء 10تا18 سال منعقد کیا جائے گا اس ضمن میں 11/اگسٹ کو کیو آر کوڈ جاری کیا جائے گا اس کیو آر کوڈ کے ذریعہ انعامی مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں پہلے دوسرے اور تیسرے انعام کے علاوہ ترغیبی انعام دیے جائیں نگے 18,19,20, اگسٹ کو شام بمبئی اسکول حسینی پورہ پر محفل درود وسلام اہتمام اور لنگر کا نظم رہے گا 21/اگسٹ کو بروز جمعہ شہر کریم نگر کے 8مساجد میں مختلف نامور علماء اکرام اپنے خطابات سے نوازیں گے۔

22/اگسٹ کو پیکاک ریسٹورنٹ کریم نگر میں غیر مسلم دانشوروں کے لیے تعارفی جلسہ ہوگا جس کو تیلگو مقررمقدوم محی الدین صاحب ورنگل مخاطب کرینگے۔ 23/ اگسٹ 10بجے صبح شلیمار فنکشن پیالیس کشمیر گڈہ پر برائےخواتین جلسہ منعقد ہوگا۔ 24/اگسٹ رات 9بجے ناکہ چوراستہ کارخانہ گڈہ پر عظیم شان جلسۂ میلاد منعقد ہوگا جس کو علامہ سلطان اشرف کچھوچوی مہمان مقرر خطاب کریں گے۔

اس طرح 25/اگسٹ کی شام بمبئی اسکول پر محفل درود سلام منعقد ہوگی۔ ایڈوکیٹ جمیل نے بتایا کہ 26/اگسٹ صبح 8بجے حسب سابق بمبئی اسکول حسینی پورہ سے عظیم الشان مرکزی میلاد جلوس نکالا جائےگا اور 26/اگسٹ کی رات 9بجے سرکس گراؤنڈ پر علامہ سید قمر الحسن یو پی کی نگرانی مرکزی جلسہ میلادالنبی منعقد ہوگا۔مرکزی میلاد کمیٹی سکریٹری غلام ربانی قادری نےعامتہ المسلمین سے تمام پروگرام شرکت کی اپیل کی ہے۔

News Source : Syed Ghouse