Awareness program against child marriage

(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ:
نارائن پیٹ ضلع کلکٹر آفس میں کم عمر لڑکیوں کی شادی کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اہم پریس میٹ/بیداری اجلاس منعقد ہوا۔پروگرام میں ضلع کلکٹر محترمہ، ضلع ایس پی صاحب، ڈپٹی کلکٹر صاحب سمیت مختلف سرکاری افسران، آنگن واڑی ٹیچرز، فادرز، پجاری اور قاضی صاحبان نے شرکت کی۔
اس موقع پر کم عمری کی شادی کے نقصانات، بچیوں کی تعلیم اور ان کے محفوظ مستقبل کے حوالے سے تفصیلی طور پر شعور بیدار کیا گیا۔ مقررین نے والدین اور سماج کے ذمہ دار افراد سے اپیل کی کہ کم عمر بچیوں کی شادی ہرگز نہ کی جائے اور انہیں تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔
اس پروگرام میں قاضی عبدالخالق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ناچیز کو بھی اسٹیج پر مدعو کیا گیا اور کم عمری کی شادی کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔ الحمدللہ، اس موقع پر میری بھی ایک مؤثر تقریر رہی۔
News Source : Mohd. Ashfaq

