مصیبت زدہ خاندانوں کی مدد، اُوٹکور میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ امدادی چیکس تقسیم۔

Assistance for distressed families: Chief Minister’s Relief Fund aid cheques distributed in Utkoor

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

مصیبت کی گھڑی میں ضرورت مند خاندانوں کا سہارا بننا ہی عوامی خدمت کا اصل مقصد ہے۔ عوام کی مشکلات میں ساتھ دینا، فلاح و بہبود کی جانب ایک اور قدم ہے۔تلنگانہ ریاستی وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری، کی ہدایات کے مطابق، اُوٹکور منڈل کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے مستحقین کے لیے چیف منسٹر ریلیف فنڈ (CMRF) کے تحت منظور شدہ امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔

یہ چیکس سی. سوریہ پرکاش ریڈی، صدر اُوٹکور منڈل کانگریس پارٹی نے مستحقین میں تقسیم کیے۔اس موقع پر کُورم مہیش ریڈی، صدر یوتھ کانگریس اُوٹکور منڈل، سری نواس ریڈی، کے علاوہ مختلف دیہات کے قائدین، کارکنان چنا کیشوُلو، انجنیلو اور دیگر موجود تھے۔

"عوام کو ضرورت کے وقت حکومتی امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس میں موقع پر کانگریس قائد محمد حشمت موجود تھے۔

News Source : Mohd. Ashfaq