ڈیوٹی پر روانگی سے قبل اے آر ایس آئی شامیول کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

ARSI Shamuel dies of heart attack before leaving for duty

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ :

ورنگل کمشنریٹ کے آرمڈ ریزرو شعبہ میں اے آر ایس آئی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ایس. شامیول (57) کا آج صبح ہنمکنڈہ کے پرکاش ریڈی پیٹ جنکشن کے قریب واقع اپنی رہائش گاہ پر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ شامیول ڈیوٹی پر حاضری کے لیے گھر سے روانہ ہونے کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔ایس. شامیول نے 1989ء میں محکمہ پولیس میں ملازمت اختیار کی تھی اور تقریباً 37 سال تک محکمہ پولیس میں اپنی خدمات انجام دیں۔

ان کے انتقال پر پولیس کمشنر این. شویتا، سمیت دیگر پولیس افسران اور عملے نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ پولیس افسران نے مرحوم کے افراد خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

News Source : M.F.  Baig Riaz