Applications are invited for free beautician course at Muslim Welfare Society, Warangal, last date is April 20

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
محمد سراج احمد صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے بموجب آئیڈیل بیوٹی اکیڈیمی کے سہ ماہی بیوٹیشین کورس معہ پلیس منٹ مفت تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔اسپانسر تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن حیدر آباد اور ضلع اقلیتی بہبود ہنمکنڈہ اور سٹ ون حیدر آباد حکومت تلنگانہ کے اشراک سے اس سہ روزہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔
اہلیت : تعلیم ایس ایس سی ،عمر 18سال تا 35سال ،آدھار کارڈ ،راشن کارڈ ،انکم سرٹیفیکٹ ،ایس ایس سی سرٹیفیکٹ ، 4پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ درخواست داخل کریں ۔
درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 20اپریل مقرر کی گئی ہے ۔یہ 30ممبرس کی بیاچ ہوگی ۔نشستیں محدود ہیں ۔خواہش مندافراد دفتر مسلم ویلفیر سوسائٹی ،بوکلہ گڈہ ،ہنمکنڈہ میں جلد سے جلد درخواستیں داخل کریں ۔مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبرات 9849325271-984944986-9963309974پر رابط پیدا کرسکتے ہیں ۔.
News Source : : M.F. Baig Riaz

