A spiritually uplifting gathering was held in Hyderabad to view sacred relics associated with Hazrat Junaid Baghdadi (RA), featuring a *Naat* recital, *Qasida Burda Sharif*, a *Sama* session, and the special distribution of *Tabarruk* and food; scholars and spiritual masters delivered enlightening speeches on the Light of Muhammad (PBUH) and the *Milad-e-Mustafa* (PBUH)

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
یدالطائفہ حضرت سیدنا شیخ جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ بغداد شریف عراق کی عظیم روحانی و علمی نسبت سے حیدرآباد کے علاقہ خانقاہ جنیدیہ شاستری پورم میں زیارتِ آثارِ مبارک شریف اور سالانہ روحانی اجتماع کا بابرکت اہتمام عمل میں آیا ۔ گنگس کالونی ، شاستری پورم میں واقع خانقاہِ جنیدیہؒ میں منعقدہ اس روحانی اجتماع میں قرآنِ کریم کی تلاوت ، محفلِ نعتِ رسولِ اکرم ﷺ ، قصیدۂ بردہ شریف ، محفلِ سماع اور دیگر روحانی و اصلاحی پروگراموں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ، جبکہ شرکائے محفل کے لئے تبرک اور تناولِ طعام کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ۔
یہ روحانی اجتماع بظلِ عاطفت امیرِ قبیلہ السادات الجُنیدیہ الحسینیہ فی العالم فضیلۃ الشیخ الامیر محمد جدعان الجُنیدی الحسینی کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا ، جبکہ حضرت مولانا شاہ سید محمد رفیق جنیدی الحسینی صاحب قبلہ مدظلہ العالی سجادہ نشین بارگاہ قطب الاقطاب حضرت سید شاہ محمد عبدالوہاب قادری چشتی رفاعی مداری سہروردی جامع السلاسل رحمہ اللہ کوتنے پلی ،منڈل راجہ پور تعلقہ جڑچرلہ ضلع محبوب نگر نے صدارت فرمائی۔ اس موقع پر جناب سید محمد زین العابدین جنیدی نے نگرانی انتظامی و خدماتی امور انجام دیئے ۔
محفل کے داعیان میں جناب سید محمد سجاد علی جنیدی ، جناب سید محمد عزیز جنیدی ، جناب سید محمد عقیل احمد جنیدی اور جناب سید محمد محمد حق جنیدی شامل رہے ۔اس موقع پر بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویرِ صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع نے بھی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت و خطاب کرتے ہوئے میلادالنبیؐ کے منانے کو سنت الہیہ و سنت نبویؐ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اللہ جل مجدہ نے حدیث قدسی میں فرمایا کہ ائے حبیبؐ میری ذات کی قسم اگر آپؐ کو پیدا نہ کرتا تو دنیا کی کسی بھی شئی کو پیدا نہ کرتا ، ہمارے سرکار دوعالم رحمۃ اللعٰلمینؐ وجہہء تخلیق کائنات ہے زمین و زمان ،چنیں و چناں بنے دوجہاں آقاؐ کے لئے ،مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے حضرت سیدنا شیخ جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی سالانہ فاتحہ کے موقعہ پر آپؒ کی دینی و علمی ، روحانی اور اصلاحی خدمات کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا نیز انہوں نے آثارِ مبارکؐ کی زیارت کی اہمیت و افادیت ، محبتِ اولیاء اور اسلامی روحانی روایات کے حوالے سے اظہارِ خیال بھی کیا ۔
امیرِ امارتِ امتِ اسلامیہ حضرت مولانا قاضی الحاج محمد عبدالرزاق نقشبندی مجددی قادری مداری چشتی سہروردی امیر خسرو بانی و صدر آل انڈیا ایس ایس اُو نے سالانہ فاتحۂ سیدالطائفہ حضرت سیدنا شیخ جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر منعقدہ مرکزی جلسۂ میلادالنبی ﷺ میں نورِ محمدی ﷺ، خلقتِ مصطفیٰ ﷺ سے ولادتِ باسعادت تک کے مبارک مراحل اور میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی شرعی و روحانی اہمیت پر تفصیلی اور مدلل روشنی ڈالی ، ایک صحابیء رسولؐ کا تفصیلی واقعہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ اپنیؓ شہزادی کے نکاح کے موقعہ پر پسینہء مبارکؐ ایک شیشی میں بھر کر لے گئے اور اپنی شاہ زادی کو لگا دیا چناچہ سات پیڑیوں تک صحابیء رسولؐ کی اولاد امجاد جسموں سے پسینہء مبارکؐ کی خوشبو جاری رہی ۔
علماء و مشائخ نے اپنے خطابات میں اس امر پر زور دیا کہ حضرت سیدنا جنید بغدادیؒ اسلامی تصوف کی تاریخ کی نہایت جلیل القدر شخصیت ہیں ۔ آپؒ نے شریعت و طریقت کے حسین امتزاج ، تزکیۂ نفس ، اخلاص ، تقویٰ ، ذکرِ الٰہی اور محبتِ رسول ﷺ کی تعلیمات کو عام فرمایا ۔ آپؒ کی نسبت سے منعقد ہونے والی ایسی روحانی مجالس اہلِ عقیدت کے لیے ذکر و فکر ، درود و سلام ، اصلاحِ نفس اور دینی و روحانی وابستگی کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوتی ہیں ۔زیارتِ آثارِ مبارک شریف کے موقع پر عقیدت مندوں نے ادب و احترام کے ساتھ آثارِ مبارک کی زیارت کی اور دعا و فاتحہ خوانی میں شرکت کی ۔
محفل کے اختتام پر شرکائے اجتماع میں تبرک تقسیم کیا گیا اور تناولِ طعام کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا تھا اور محفل سماع کا رآت دیر تک حمدیہ ، نعتیہ ، منقبتی کلام پیش کرکے خوب داد و تحسین حاصل کی گئی ۔منتظمین نے عاشقانِ رسول ﷺ، محبانِ اولیاء و صالحین اور بالخصوص حضرت سیدنا شیخ جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ سے عقیدت رکھنے والے افراد کی شرکت کو اس روحانی اجتماع کی کامیابی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ، ان کے پیغامِ محبت ، اخلاص ، تقویٰ اور اصلاحِ نفس کو نئی نسل تک پہنچانا وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ۔
اس موقعہ پر اولاد امجاد حضرت سیدنا خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ حضرت مولانا سیدشاہ رحمت محمد محمد الحسینی قبلہ المعروف بہ رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل ، ماہر علم الانساب حضرت مولانا الحاج سید شاہ حبیب احمد حسینی بغدادی رفاعی قادری العلوی ،حضرت مولانا سید محمد علی مجددی نقشبندی ، مفسرقرآن حکیم حضرت علامہ محمد محی الدین قادری محمودی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ، حضرت مولانا عبداللہ بن سالم بایمین چشتی قادری ، حضرت مولانا سید شاہ فرید محمد محمدالحسینی المعروف بہ مسعود بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی ،
حضرت سید شاہ کلیم اللہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہؒ کولم پلی ، حضرت قاضی سید شاہ مجیب الدین قادری چشتی منتخب جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت پیراں شاہ صاحب قبلہؒ محبوب نگر ، حضرت مولانا سید پاشاہ صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید عبدالقادر شاہ قادری شہیدؒ ، حضرت مولانا برکت علی عمران خان چشتی قادری ، حضرت قاسم علی چشتی قادری کے علاوہ دیگر حضرات بھی موجود تھے –
News Source : Mohsin Pasha

