A consultative meeting of the district presidents and the general secretary of the Jamiat Ulema Telangana decided to hold a one-day training session for the mental training of the people associated with the Jamiat Ulema, leadership development, social service and effective commitment to the mission of the Jamiat Ulema

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
جمعیۃ علماء تلنگانہ کہ ضلعی صدور اور نظمائے اعلی کا ایک مشاورتی اجلاس حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر صدارت بتاریخ 16/اپریل گوگل میٹ پر دوپہر ۲؍ بجے منعقد ہوا۔ مولانا سمیع اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا ۔محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب خادم جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اجلاس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی ۔ اجلاس میں جمعیۃ علماء تلنگانہ کہ ذمہ داران اور جمعیۃ علماء سے وابستہ افراد کی ذہنی فکری تربیت’ قیادت سازی ’ سماجی خدمت ’ اور جمعیۃ علماء کے مشن سے مؤثر وابستگی کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاب ضلع وقارآباد میں رکھنا طئے پایا۔
جس کی تاریخ کا اعلان انشاء اللہ تعالی بہت جلد کیا جائے گا۔ ہماری ریاست میں فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے قدم کی روک تھام کیلئے مرکزی جمعیۃ علماء ہند کے شعبہ سد بھاؤنا سنسد (قومی یکجھتی) اجلاسوں کے لئے غوخوص کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ۲۰؍ اپریل سے ۲۰؍ مئی 2026ء ایک ماہ پوری ریاست میں جمعیۃ علماء کے تحت سند بھاؤنا سنسد( قومی یکجھتی ) اجلاس ضلعی سطح پر منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اور اس میں ہرسماج سے وابستہ افرد کے علاوہ پولیس کے اعلی عہدیداران کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس نوعیت کے دواجلاس ابھی تک ضلع وقارآباد اور کریم نگر میں ہوچکے ہے ۔ الحمد اس سے بہت اچھا پیغام گیا ۔
اس اجلاس میں (SIR) کے متعلق تمام اضلاع میں جاری کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔کیونکہ ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرپانی (SIR) کو اپریل کے بجائے جون تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔ موقع کو غنیمت جان کر (SIR) تعلق سے دوسری ریاستوں کی تشویش ناک صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر نماز کے بعد اور جمعہ کے موقع پر مساجد میں کانٹروغیرہ لگاکر ان کاموں میں مزید تیزی لانے پر روزدیا گیا ۔اس سلسلہ میں ریاستی سطح پر ایک واٹسپ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ۔ جس پر عوام الناس کی رہبری کا کام جاری وساری ہے ۔صدر محترم کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔
اس اجلاس میں مولانا مصدق القاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ’مولانا سعید صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ ’ مولانا عبد القادر صاحب کوداڑ ’ مولانا عبد اللہ اظہر صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ ’ مفتی یونس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر ’ مفتی اسلم سلطان صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی ’ مفتی عبد الصبور صاحب جزل سکری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی ’ حافظ ابوبکر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد ’ مفتی عبد السلام صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ ’ حافظ قطب الدین صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میدک’ مولانا عبد الوارث صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ونپرتی ’ مفتی ولی اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میٹرچل ’ محترم یونس صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میٹرچل ’ مولانا اکبرخان صاحب اسعدی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ ’
مفتی محمد مبین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع آصف آباد مولانا’سید حسان الدین فرقان سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ ’ مولانا سمیع اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد’ محترم افضل صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد ’ مفتی محمد زکریا صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ورنگل’ مفتی استقام الدین صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پداپلی’ مولانا سیدنذیر احمد یونس صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع حیدرأباد مولانا مقصود احمد طاہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع رنگاریڈی ’ مفتی عبد اللہ یاسر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع رنگاریڈی اس کے علاوہ دیگر احباب بھی موجود تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

