جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کو خون عطیہ کیمپ کا انعقاد ،50 مخلصین عطیہ دہندگان کو سرٹیفکٹ کی تقسیم ۔

A blood donation camp was organized by Jamaat-e-Islami Hind Zaheerabad North on 12th Rabi-ul-Awwal and certificates were distributed to 50 sincere donors

(اپنا ورنگل)

ظہیر آباد  :

جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کےزیر اہتمام 12/ ربیع الاول کو اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر ایک خون عطیہ کیمپ امیر مقامی محمد قیصر غوری کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں 50 مخلص نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا جو ضرورت مندوں کے کام آئے گا تمام عطیہ دہندگان کا ذمہ داران نے شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت وعافیت کی دعا کی گئی اور نوجوانوں سے کہا گیا کہ ایسے مواقع بار بار نہیں آتے جس کا بھر فائیدہ اٹھانا چاہئے تمام کو شکریہ کے ساتھ سرٹیفکٹ بھی عطا کئے گئے عطیہ دہندگان میں اہم شخصیات ڈاکٹرمحمد نصیر الدین مینجنگ ڈائرکٹر سن روہی ہاسپٹل وکلاء لکچررس اساتذہ تاجرین طلبہ شامل ہیں۔

اس موقع پر امیر مقامی نے کہا کہ جماعت کےطے کردہ مختلف پروگرامس سیرت النبی کے پیغام سے واقفیت کے لئے شعبہ خواتین کی جانب سے 5 روزہ سیرت اسٹڈی سرکلس دو مقامات گڑھی ڈویژن اور اسلامک سنٹر ڈویژن میں 17/تا21/ اگست چلائے گئے 21/ اگست کو مسجد اشاعت اسلام راشدہ اسد میں محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے خطبہ جمعہ پیش کیا اور دیگر مساجد میں بھی خطبہ جمعہ پیش کئے گئے 22/تا25/اگست مسجد اشاعت اسلام میں سیرت النبی پر اسٹڈی سرکلس چلائے گئے 23/اگست کو GIO کی جانب سےطالبات کے لئے Quest Exlence پروگرام کیا گیا اور انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی گا 26 اگست کو میلاد النبی کے موقع پر اسلامک سنٹر لطیف روڈ پر خون عطیہ کیمپ سرکاری ڈاکٹر س کی نگرانی میں 10 تا 4بجے منعقد ہوا۔

برادران ملت و برادران وطن میں سیرت سے متعلق لٹریچر تقسیم کیا گیا ڈویژن کی سطح پر سیرت کے پروگرامس کئے جائیں گے اور CIO کی جانب سے بچوں کے مختلف پروگرامس کئے جائیں گےاس موقع پر امیر مقامی محمد قیصر غوری ناظم ضلع محمد ناظم الدین غوری معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد معین الدین ضلعی صدر ایم پی جے انجنئیر شہبازالدین سیکریٹری ایس آئی او محمد ارسلان کیمپ انچارجس معراج الدین مکرم سید امتیاز ارکان شوری عبدالروف اور عبدالمجید سیکریٹری عوامی اسکول سیداظہرالدین امیرمقامی ظہیرآبادساوتھ سید عبدالروف معاون امیرمقامی خواجہ نظام الدین محمد ارشاد ودیگر موجودتھے۔

News Source : Gulam Mustafa