امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے منچریال کے رہائشی ماں اور بیٹی ہلاک ہو گئے۔

منچریال :
( اپنا ورنگل)
امریکہ میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں منچریال کے رہائشی ماں اور بیٹی دونوں ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق منچریال کے ریڈی کالونی میں مقیم سنگارینی کے وگنیش کی دو بیٹیاں شراونتی اور تیجسوی جو شادی شدہ ہیں اور وہ فی الوقت امریکہ میں مقیم ہیں۔ تیجسوی اپنے والد وگنیش اور ماں رما دیوی کے ہمراہ 18 ستمبر کو امریکہ پہونچے۔ جمعہ کے دن وگنیش٬ رما دیوی اور تیجسوی اپنی کار میں بڑے بیٹے نشانت کی سالگرہ منانے کیلئے ایک ہوٹل گئے ہوے تھے۔ واپسی کے دوران ہفتہ کی صبح ان کی کار ٹپر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں رما دیوی 55 سالہ اور تیجسوی 30 سالہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاکت کی خبر ملتے ہی ریڈی کالونی کے عوام میں گھرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ افراد خاندان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماں بیٹی دونوں کی لاشوں کو امریکہ سے ہندوستان لایا جائے۔

News Source : Syed Nizamuddin