The collector suspended half of the officers of the mro office
سوریا پیٹ :
( اپنا ورنگل)
سوریا پیٹ ضلع کلکٹر نے افسران کو بڑا جھٹکا دیا۔ کلکٹر تیجس نند لال پوار نے بروز جمعرات اچانک مناگلا تحصیلدار کے دفتر پہونچے تاکہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔ لیکن کلکٹر نے اس وقت برہمی کا اظہار کیا جب 11 بجے کے بعد بھی آدھے سے زیادہ ریونیو افسران دفتر نہیں آئے۔ انہوں نے تحصیلدار سے سوال کیا کہ کیا ان کے دفتر کا عملہ وقت کا پابند ہے? کلکٹر نے فوری طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے نائب تحصیلدار٬ ایم پی ایس او٬ جونیئر اسسٹنٹ٬ ریکارڈ اسسٹنٹ سمیت کچھ دیگر عملہ کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے تحصیلدار سے دفتری عملہ کی غیر حاضری کی وجوہات بھی طلب کیا۔
News Source : Agency


