Chief Minister revanth reddy visits warangal
ورنگل :
( اپنا ورنگل)
چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے آج ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی نرسم پیٹ دونتی مادھو ریڈی سے ملاقات کی۔ حال ہی میں دونتی مادھو ریڈی کی والدہ کا دیہانت ہوا تھا۔ اس ضمن میں قاضی پیٹ کے پرشانت نگر میں واقع پی جی آر گارڈن میں رکن اسمبلی دونتی مادھو ریڈی کی والدہ دونتی کانتماں کے دیہانت کے بعد کی رسومات کی ادائیگی کیلئے منعقدہ تقریب میں وزیراعلٰی ریونت ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریاستی وزراء پونگولیٹی سرینواس ریڈی، انسوری سیتا اکا، اڈلوری لکشمن کمار، حکومتی مشیر ویم نریندر ریڈی، ریاستی فینانس کمیشن چیرمین سرسلہ راجیہ، ارکان پارلیمنٹ بلرام نائک، ڈاکٹر کڈیم کاویا٬ رگھو ویر ریڈی، چیف وہپ رام چندرو نائک، میئر ورنگل محترمہ گنڈو سدھا رانی، ایم ایل سی بسواراجو ساریا، ارکان اسمبلی نائینی راجیندر ریڈی، کڈیم سری ہری، ریووری پرکاش ریڈی، گنڈرا ستیا نارائن راؤ، کے آر ناگا راجو اور دیگر سیاسی قائدین اور عوامی نمائندوں نے رکن اسمبلی دونتی مادھو ریڈی اور ان کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلٰی نے ریاستی وزراء پونگولیٹی سرینواس ریڈی، وڈلوری لکشمن کمار، ویم نریند ریڈی کے ہمراہ بروز چہارشنبہ بہ ذریعہ ہیلی کاپٹر آرٹس اینڈ سائنس کالج گراونڈ ہنمکنڈہ میں قائم کئے گئے ہیلی پیاڈ پر پہونچے۔ وزیراعلٰی کے پہونچتے ہی ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ٬ ارکان اسمبلی، رکن قانون ساز کونسل کے علاوہ کلکٹر ہنمکنڈہ سنیہا شبریس، کلکٹر ورنگل ڈاکٹر ستیہ شاردا، پولیس کمشنر سن پریت سنگھ، این پی ڈی سی ایل ایم ڈی ورون ریڈی، میونسپل کمشنر چاہت باجپائی، اڈیشنل کلکٹر سندھیا رانی اور کئی کارپوریٹرس نے چیف منسٹر کو بوکے پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعلٰی نے دونتی مادھو ریڈی کی والدہ کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی نے رکن اسمبلی دونتی مادھو ریڈی اور ان کے افراد خاندان سے بات چیت کی۔ بعدازاں وزیراعلٰی اور دیگر وزراء ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حیدر آباد کے لئے روانہ ہوگئے۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid


