Jamiat Ulema Karimnagar District visited patients at the government hospital and distributed fruits among them.
کریم نگر :
( نامہ نگار )
جمیعتہ علماء کارخانہ گڈہ کے زیر اہتمام حضرت مفتی محمد یونس قاسمی صاحب صدر جمیعتہ علماء ضلع کریم نگر کی ایماء پر سرکاری دواخانہ کا کریٹکل کیئر اور چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا گیا۔ ہر اتوار کو دواخانہ کے الگ الگ وارڈوں میں پہونچ کر مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں تسلی اور حوصلہ افزائی کے ساتھ پھل وغیرہ تقسیم کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ جمیعتہ علماء ضلع کریم نگر ہر اتوار یہ کام بلا تفریق مذہب و ملت خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ انسانیت کی بنیاد پر کرتی ہے اس موقع پر مفتی عبد العلیم صاحب قاسمی صدر جمیعتہ علماء حلقہ کارخانہ گڈہ٬ حافظ عبدالمجید اشتیاق صاحب سیکریٹری جمیعتہ علماء ضلع کریم نگر٬ حافظ یوسف صاحب سیکریٹری سٹی جمیعتہ علماء کریم نگر کہ علاوہ حسن الدین صاحب، محمد ریاض صاحب پی آر او سرکاری دواخانہ موجود تھے۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid


