Visit to the shrine of Sajjada Nashin Bargah Rifai, Iraq at Qazipet Dargah Hazrat Syed Shah Afzal Byabani; Hazrat Khusro Pasha warmly welcomed the distinguished guest.
(اپنا ورنگل)
قاضی پیٹ: عراق کے معزز مہمان حضرت سید محی الدین احمد حسون الرفاعی صاحب قبلہ (سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید احمد کبیر رفائیؒ، عراق) نے جمعہ کے روز قاضی پیٹ درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ رفاعی القادری کی زیارت کی۔
اس موقع پر درگاہ شریف کے سجادہ نشین حضرت سید غلام افضل بیابانی رفائی القادری المعروف خسرو پاشاہ نے معزز مہمان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں درگاہ شریف کی زیارت کرائی۔
زیارت کے موقع پر درگاہ کے جانشین سید محمد بختیار بیابانی بھی موجود رہے۔ بعد ازاں مریدین و عقیدتمندوں نے حضرت سید محی الدین احمد حسون الرفاعی صاحب قبلہ سے ملاقات کرتے ہوئے دعائیں لیں اور برکت حاصل کی۔
News Source : M۔F Baig Riaz


