اپنا ورنگل ڈاٹ کام کے زیر اہتمام تہنیتی تقریب ومشاعرہ کا انعقاد۔

A felicitation ceremony and poetry recital was organized by Apna Warangal.com

محمد ولایت علی (ڈپٹی کلکٹر منچریال)، محمد رئیس اللہ (ایم پی ڈی او) کی گلپوشی و شالپوشی

ورنگل۔/2اکٹوبر

(اپنا ورنگل)

ڈاکٹر بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ کالج ورنگل نے کہاکہ قدرت نے ہر کسی کو صلاحیت اور کچھ خاص جوہر سے نوازا ہے۔زندگی میں ہمیں جو کامیابیاں ملتی ہیں ان کا انحصار اس با ت پر ہوتا ہے کہ ہم اپنی ذات پر کس قدر بھروسہ کرتے ہیں اپنی صلاحیتوں کا ہمیں کس قدر ادراک ہے انہیں ہم کس طرح افزائش کرتے ہیں اور کسی رکاوٹ کے بغیر آزادانہ طور پر پھلنے پھولنے دیتے ہیں۔تعلیم ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ ہمارے اندر کس قدر صلاحیت ہے اور ان کو کس طرح استعمال کرنا ہے ہمیں سوچنے سمجھنے کی طاقت عطا کرتی ہے جس کے ذریعہ ہم اپنے مسائل حل کرپاتے ہیں۔

ڈاکٹر بہادر علی نے اپنا ورنگل ڈاٹ کام کے زیر اہتمام حیات گیسٹ ہاؤز ورنگل میں گروپ 1امتحان میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے محمد ولایت علی (ڈپٹی کلکٹر منچریال) اورمحمد رئیس اللہ (ایم پی ڈی او) کی حیثیت سے منتخب ہونے کے اعزاز میں منعقد ہ تہنیتی تقریب و مشاعرہ پروگرام میں بہ حیثیت صدارتی خطاب کیا۔انہوں نے دونوں منتخب ہونے والے نوجوانوں جو اپنی محنت و مشقت کے ذریعہ ایک اعلی مقام حاصل کیا ہے مبارکباد پیش کی۔

پروگرام کا آغازحافظ سید صادق حسین کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔وحید گلشن صحافی نے نظامت کی۔ محمد خواجہ یعقوب شاہ چشتی بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان دو نوجوانوں کی گلپوشی و شالپوشی انجام دی۔ مولانا محمد فصیح الدین قاسمی ناظم مدرسہ سراج العلوم نے کہاکہ یہ دو نوجوانوں کی کامیابی ورنگل شہر کے لئے قابل فخر ہے۔یہ کوئی معمولی کارنامہ نہیں ہے بلکہ ان کی محنت اور مشقت اور والدین کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

پروگرام کو محمد ولایت علی (ڈپٹی کلکٹر منچریال) اور محمد رئیس اللہ (ایم پی ڈی او) اور ان کے والدین کے علاوہ محمد خلیل ایڈوکیٹ،محمد عبدالسبحان کنوینر ایم آئی ایم،محمد عبدالعلی زبیر سکریٹری جنرل انام،  محمد مخدوم (بلڈر), محمد زبیر غفوری زبیر بک اسٹال،محمد معشوق،سید مخدوم،اسماعیل زبیح، غلام منا سابق کوڈا ڈائرکٹر،محمد عبدالقہار سماجی کارکن،عبدالستاراور دیگر حضرات نے بھی مخاطب کیا۔اس موقع پر محمد ولایت علی (ڈپٹی کلکٹر منچریال) اور محمد رئیس اللہ (ایم پی ڈی او) کی حاضرین کی جانب سے کثرت سے گلپوشی و شالپوشی انجام دی گئی۔

قبل ازیں مشاعرہ منعقد ہوا جس میں پروفیسر احمد حسین خیال،حمید عکسی،وحید گلشن،امیر الدین امیر نے کلام پیش کیا۔

محمد منور الدین، مرزا فتح اللہ بیگ(ایڈیٹراپنا ورنگل ڈاٹ کام) پروگرام کے داعی تھے۔اس موقع پر شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

نوٹ : اس پروگرام کے مزید تصاویر کے لیے اپنا ورنگل ڈاٹ کام کی گیلری میں دیکھ سکتے ہیں۔

Note : More Photos of this Programme can be available at apna warangal.com gallery.