دبئی میں انٹرنیشنل ایوارڈز سمٹ 2026، ایڈوکیٹ محمد فصیح الدین کو بین الاقوامی اعزاز

International Awards Summit 2026 in Dubai, Advocate Mohammad Fasihuddin receives international honor

ہائی کورٹ کے وکیل کی پیشہ ورانہ خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف، حیدرآباد کے لیے باعثِ افتخار

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد: 

 سعیدآباد سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ محمد فصیح الدین کو دبئی میں منعقدہ باوقار انٹرنیشنل ایوارڈز سمٹ 2026 میں بین الاقوامی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انتھک محنت، لگن اور قانونی شعبہ میں خدمات کا اعتراف ہے۔

اس بین الاقوامی اعزاز کے حصول پر ایڈوکیٹ محمد فصیح الدین کو مختلف گوشوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی جا رہی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ حیدرآباد کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

اس موقع پر ان کے دوست احباب اور خیرخواہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعہ مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں مزید عزت، کامیابی، سربلندی اور اعزازات سے نوازے