Mohammad Irshad Bandah has brought honor to Utkoor by obtaining his law degree

(اپنا ورنگل)
اوٹکور:
اوٹکور سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد ارشاد بنڈه ولد محمد مبین بنڈه نے ایڈووکیٹ (وکیل) کی ڈگری حاصل کرکے اپنے خاندان، گاؤں اور مسلم برادری کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی اس تعلیمی کامیابی پر اہلِ خاندان، دوست و احباب اور مقامی عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
کافی عرصے بعد اوٹکور کے ایک نوجوان کی جانب سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنا علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی یہ کامیابی دیگر نوجوانوں کے لیے بھی ایک بہترین مثال اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔
محمد ارشاد بنڈه نے اپنی محنت، لگن اور عزم کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ مسلسل جدوجہد اور تعلیم کے حصول سے کامیابی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔امید ہے کہ وہ مستقبل میں قانون کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے حق و انصاف کے قیام اور مظلوموں کی حمایت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

