آوارہ کتوں کے حملے میں ہرن کی موت، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ضابطے کے مطابق تدفین عمل میں لائی

Deer killed in stray dog ​​attack, Forest Department officials perform burial as per rules

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

ضلع نارائن پیٹ کے اوٹکور منڈل کے موضع لکشمی پلی کے مضافاتی علاقے میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک ہرن ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لکشمی پلی گاؤں کے مضافاتی علاقے میں ایک ہرن پہنچا تھا کہ اچانک آوارہ کتوں کے جھنڈ نے اس پر حملہ کردیا۔

کتوں کے حملے میں ہرن شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس کی موت واقع ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کے ذریعے اطلاع موصول ہونے پر محکمہ جنگلات کے فاریسٹ بیٹ آفیسر سنتوش فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور معائنہ کیا۔

بعد ازاں ہرن کی نعش کا پنچ نامہ مکمل کرکے محکمہ جنگلات کے قواعد و ضوابط کے مطابق تدفین عمل میں لائی گئی۔اس سلسلے میں فاریسٹ بیٹ آفیسر سنتوش نے تفصیلات سے واقف کروایا۔