A deep, devoted attachment to the *Awliya Allah* is a means to attain forgiveness, spiritual well-being, and the pleasure of Allah. — Asad-ul-Ulama Moulana Mohsin Pasha Qadri Naqshbandi
حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ کے 552 ویں سالانہ عرس شریف کی تقریبات کا روحانی عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام
اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی اور مولانا مفتی محمد آصف رضا اشرفی بہار کے ایمان افروز خطابات؛

(اپنا ورنگل)
کولم پلی (نارائن پیٹ) :
نارائن پیٹ ضلع کے مشہور و معروف روحانی مرکز بارگاہِ عالیہ قتالیہ قطب الاقطاب حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ کولم پلی کے 552 ویں سالانہ دو روزہ عرس شریف کی تقریبات نہایت عقیدت و احترام ، مذہبی جوش و خروش اور روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں ۔ عرس شریف کے موقع پر مختلف علاقوں سے علمائے کرام ، مشائخ عظام ، سجادہ نشین حضرات ، صوفیائے کرام اور ہزاروں عقیدت مندوں جن میں قابل ذکر تقدس مآب حضرت مولانا الحاج سید شاہ اسماعیل حسینی آصف بابا اشرفی چشتی سجادہ نشین بارگاہ جلالیہؒ گوگی شریف۔
کرناٹک ، تقدس مآب حضرت مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی المعروف رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل کی سرپرستی و صدارت رہی جبکی مولانا سید شاہ آیت اللہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہؒ نے نگرانی کی مراسم عرس شریف انجام دیا – ہزاروں فرزندان توحید نے عرس قتالیہؒ میں شرکت کرتے ہوئے بارگاہِ عالیہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور خصوصی دعاؤں میں حصہ لیا ۔بارگاہِ عالیہ کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید شاہ آیت اللہ حسینی کی نگرانی میں جمعرات 5 نومبر بعد نمازِ عشاء خدمت صندل مالی انجام دی ، جلسۂ فیضانِ اولیاء اللہ اور بین مذہبی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس روحانی و علمی جلسہ میں ممتاز علماءکرام و مشائخ عظام نے شرکت کرتے ہوئے اولیائے کرام کی تعلیمات ، تصوف کی حقیقی روح ، مذہبی رواداری ، باہمی احترام ، اتحادِ ملت ، محبت و اخوت اور خدمتِ انسانیت کے موضوعات پر اپنے بصیرت افروز خطابات پیش کئے ۔ اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع نے نے قرآنِ حکیم اور احادیثِ نبویہؐ کی روشنی میں اولیائے کرام کی عظمت و فضیلت ، ان کی تعلیمات اور ان سے روحانی وابستگی کی اہمیت پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نیک اور مقرب بندوں سے محبت و عقیدت دراصل اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کے محبوب بندوں کے نقشِ قدم پر چلنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔
اولیاء اللہ نے اپنی پوری زندگی اتباعِ شریعت ، عشقِ رسولؐ ، ذکر و عبادت ، اصلاحِ نفس ، خدمتِ خلق اور انسانیت کی بھلائی کے لئے وقف کردیں ۔ ان کی صحبت اور تعلیمات انسان کو نیکی ، تقویٰ ، اخلاص اور حسنِ اخلاق کی طرف رہنمائی کرتی ہیں ۔انہوں نے قرآنِ مجید کی سورۂ یونس کی آیت نمبر 62 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَلَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ یعنی خبردار! بے شک اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔ اس آیتِ مبارکہ میں اولیاء اللہ کی عظمت اور ان کے مقام و مرتبے کو واضح کیا گیا ہے۔
اسی طرح سورۂ توبہ کی آیت 119 میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وَكُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ یعنی سچوں کے ساتھ رہو ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اہلِ صدق و صفاء اور تقویٰ کی صحبت اختیار کرنا اور ان کی پاکیزہ تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرناہر مومن کی زندگی کے لئے نہایت اہم ہے ۔مولانا محسن پاشاہ قادری نقشبندی نے حدیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ یعنی انسان قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے ۔ اس حدیثِ نبویؐ سے محبتِ صالحین اور نیک بندوں سے قلبی وابستگی کی اہمیت نمایاں ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام سے محبت کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے نماز ، روزہ ، سنتِ نبویؐ ، حسنِ اخلاق ، حقوق العباد اور خدمتِ خلق کا عملی اہتمام کیا جائے ۔ محض زبانی عقیدت کافی نہیں بلکہ اولیائے کرام کی سیرت و کردار کو اپنی زندگیوں میں اپنانا ہی ان سے سچی محبت کی علامت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قطب الاقطاب حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ جیسے جلالی بزرگوں کی روحانی و دینی خدمات ، ان کی تعلیمات اور ان کے فیضان سے وابستگی نئی نسل کے ایمان و کردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے چنانچہ آپؒ کے جدامجد آل نبیؐ اولاد علیؓ حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نوجوانان سردار کے شاہ زادے قطب الاقطاب حضرت سید شاہ جلال الدین حسینی المعروف بہ حضرت سید شاہ چندا حسینی رحمہ اللہ گوگی شریف ماں پیٹ ولی مختون اور لنگوٹ باندھ کر دنیا میں تشریف لائے بچپن میں کبھی کسی بھی انسان یا جانور حتی کہ اپنی والدہ ماجدہ رحمہااللہ کا بھی دودھ تک نہیں پیا بلکہ اپنی شہادت کی انگلی اپنے منہ میں رکھ لیتے دودھ آتا اور انگوٹھا منہ میں رکھتے شہد اور پانی آتا اسے آپؒ استفادہ فرماتے جھولا بھی آسمانوں سے لایا گیا
تھا فرشتوں نے جھلایا، جبکہ 16 برس کی عمر شریف۔ میں کعبہء دکن حضرت سیدنا محمد حسینی خواجہ بندہ نواز عاشق شاہ باز بلند پرواز رحمہ اللہ سے شرف ملاقات کے لئے تشریف لے گئے حضرت بندہ نوازؒ رحمہ اللہ 92 برس میں درس تصوف عنایت فرما رہے تھے 105 برس کی عمر شریف میں وصال پایا اسی مناسبت سے 105 کتب بھی رقم فرمائی ہیں مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے کہاکہ حضرت بندہ نواز رحمہ اللہ نے ہی حضرت چندا حسینیؒ کے لقب سے ملقب فرمایا اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ تم حسینی سید ہو تمہاری اولاد امجاد تاقیام قیامت ساری دنیا میں اسلام کی آبیاری کرینگے چنانچہ رائچور میں آپ کے شاہ زادہ قطب رائچور حضرت سیدنا شمس عالم حسینیؒ ، آپؒ کے نبیرہ فاتح کوئل کنڈہ حضرت سید شاہ عبدالرحمن حسینیؒ ،
شمس آباد ملکارم میں حضرت سید شاہ ابراھیم حسینیؒ حضرت سیدشاہ علی حسینیؒ نبیرگان حضرت سید شاہ چندا حسینیؒ ، ابراھیم پٹنم و دیگر علاقوں میں بھی حضرت چندا حسینیؒ سرکار کی اولاد امجاد آرام فرما ہیں ،۔ مولانا نے اس امر پر اظہار تأسف کرتے ہوئے کہاکہ آج معاشرے کو نفرتوں ، انتشار اور اخلاقی کمزوریوں سے نکالنے کے لئے اولیائے کرام کے پیغامِ محبت ، امن و امان ، رواداری ، اتحاد اور انسانیت نوازی کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔مولانا مفتی محمد آصف رضا اشرفی بہار نے بھی اپنے خطاب میں اولیائے کرام کی دینی و روحانی خدمات ،
عشقِ رسولؐ ، اتباعِ شریعت اور اصلاحِ معاشرہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ دین کی خانقاہیں ہمیشہ سے علم و معرفت ، تزکیۂ نفس ، اخلاقی تربیت اور اتحاد و محبت کے مراکز رہی ہیں ۔ ان مقدس مراکز سے وابستگی کا مقصد اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنا اور معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینا ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کریں ، دینی تعلیمات کو عام کریں اور نئی نسل کو اولیائے کرام کی سیرت و کردار سے روشناس کروائیں ۔بین المذاہب کانفرنس کے دوران مختلف مذاہب کے درمیان باہمی احترام ، مذہبی ہم آہنگی ، امن و سلامتی اور مشترکہ انسانی اقدار کے فروغ پر بھی اظہارِ خیال کیا گیا ۔
مقررین نے کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات تمام انسانوں کے ساتھ محبت ، حسنِ سلوک ، رواداری اور خدمتِ خلق کا عظیم درس دیتی ہیں ۔عرس شریف کے دوسرے دن جمعہ 6 نومبر کو بعد نمازِ فجر ختمِ قرآن ، محفلِ قل شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ۔ بعد ازاں چادرِ گل کی پیشکشی کے ذریعے بارگاہِ عالیہ میں عقیدت و احترام کا اظہار کیا گیا۔ بعد نمازِ مغرب گلہائے عقیدت اور جشنِ چراغاں کی روح پرور تقریبات منعقد ہوئیں ، جن کے ساتھ ہی حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ کے 552 ویں سالانہ دو روزہ عرس شریف کی تمام تقریبات اختتام پذیر ہوئیں ۔
عرس شریف کے ان اجتماعات میں حضرت مولانا الحاج سید شاہ محمد شیخ رفیق جنیدی نقشبندی مجددی قادری چشتی سہروردی سجادہ نشین حضرت سید شاہ عبدالوہاب قادریؒ کوتنے پلی راجہ پور ، حضرت سید محمد علی مجددی قادری نقشبندی ، حضرت سیدشاہ محمد عبدالوہاب قادری چشتی نقشبندی سہروردی رفاعی جامع السلاسل ، حضرت مولانا سید شاہ محمد محسن احمد قادری المعروف محسن بابا قادری سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید دادےشاہ پیرؒ نارائن پیٹھ ، مولانا سیدشاہ ظہیر چشتی قادری ،مولانا سید شاہ پاشاہ قادری سجادہ نشین حضرت سید عبدالقادر شہیدؒ ، مولانا محمد الدین صابری قادری بندہ نوازی ،
مولانا عبدالصمد قادری ، برادر سجادگان مولانا سید شاہ رحمت اللہ حسینی ، مولانا سید شاہ کلیم اللہ حسینی ، مولانا حافظ سید شاہ عنایت اللہ حسینی ، جناب سید احمد علی نقشبندی مجددی قادری چشتی ، قاضی محمد عبدالخالق ،مولانا سید محسن احمد قادری رائچور ، مولوی محمد معین مازن انصاری قادری نقشبندی مجددی چشتی سہروردی جامع السلاسل، اور دیگر ممتاز علمائے کرام و مشائخ عظام کے علاوہ مختلف علاقوں سے تشریف لائے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اختتامِ عرس شریف کے موقعہ پر اقطاع عالمِ کے مسلمانوں ، ریاست تلنگانہ کی امن و سلامتی ، اتحاد و اتفاق اور تمام اہلِ ایمان کی مغفرت و فلاح کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

