Vedha Hospital, Narayanpet, announces free out patient (OP) services for the residents of Ward No. 11

(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ :
ویدھا ہاسپٹل، نارائن پیٹ کی جانب سے وارڈ نمبر 11 کے عوام کی سہولت کے لیے مفت او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ) کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت عوام کو گائناکالوجسٹ اور جنرل فزیشن کی طبی خدمات بلا معاوضہ حاصل ہوں گی۔ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ تشہیری پوسٹر کے مطابق گائناکالوجسٹ کے ذریعہ خواتین کی صحت سے متعلق مختلف مسائل کا معائنہ اور علاج کیا جائے گا۔
ان میں حمل کی مکمل جانچ، ماہواری کے مسائل، بانجھ پن سے متعلق علاج اور خواتین کی دیگر بیماریوں کی تشخیص و علاج شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حمل سے متعلق مشورے اور رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔اسی طرح جنرل فزیشن کے ذریعہ بخار، نزلہ، زکام، کھانسی، سانس لینے میں دشواری، پیٹ کے مسائل، بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر عام بیماریوں کا معائنہ و علاج کیا جائے گا۔
مریضوں کو عمومی طبی مشورے اور ضروری رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔ہاسپٹل انتظامیہ کے مطابق، اس سہولت کا مقصد وارڈ نمبر 11 کے عوام کو آسانی سے طبی خدمات فراہم کرنا اور صحت کی بہتر نگہداشت کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کے تحت ڈاکٹر کی فیس نہیں لی جائے گی۔ ڈائریکٹر ویدھا ہاسپٹل ڈاکٹر بھاگیا واتی ملیش ورکن بلدیہ وارڈ نمبر 11 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔ اور مزید معلومات کے لئے 8328283411 ربط پیدا کریں۔

