اُوٹکور ایم پی ڈی او، اور گرام پنچایت دفاتر پر اردو سائن بورڈز شامل کرنے کا مطالبہ ،مجلس کی جانب سے ایک یاداشت

A memorandum from the Majlis demanding the inclusion of Urdu signboards at the Utkoor MPDO and Gram Panchayat offices

(اپنا ورنگل)

اوٹکور:

اوٹکور منڈل کے ایم پی ڈی او دفتر میں منعقدہ پرجاوانی پروگرام کے دوران ایم پی ڈی او محترمہ پاوانی کو مجلس پارٹی (MIM) کی جانب سے اردو سائن بورڈز نصب کرنے کے مطالبے پر میمورنڈم پیش کیا گیا۔اس موقع پر مجلس پارٹی کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ اوٹکور منڈل کے سرکاری دفاتر اور اہم مقامات پر تلگو زبان کے ساتھ اردو زبان میں بھی سائن بورڈز نصب کیے جائیں، تاکہ اردو داں عوام کو سرکاری معلومات اور ضروری تفصیلات سمجھنے میں آسانی ہو۔

اسی سلسلے میں گرام پنچایت اوٹکور کی سرپنچ محترمہ رینوکا بھارت کو بھی مجلس پارٹی کی جانب سے میمورنڈم پیش کیا گیا۔ میمورنڈم میں گرام پنچایت کے حدود میں بھی تلگو کے ساتھ اردو زبان میں نامی تختیاں، معلوماتی اور رہنمائی کے بورڈز نصب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔مجلس پارٹی کے نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام عوامی سہولت کے پیش نظر اس مطالبے پر ضروری اقدامات کریں گے۔

اس موقع پر عبدالرحمن منڈل صدر مجلس اوٹکور ،رحمت اللہ منڈل جنرل سیکرٹری مجلس،محمد مجاہد،ٹاؤن جنرل سیکرٹری مجلس،کے علاوہ محمد فاروق موجود تھے۔