Protest to fulfill journalists’ demands on October 2

(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ:
نارائن پیٹ انڈین جرنلسٹ یونین (آئی جے یو) کی اپیل پر صحافیوں کے جائز مطالبات کی تکمیل کے لیے 2 اکتوبر، بروز جمعہ، گاندھی جینتی کے موقع پر تلنگانہ بھر میں احتجاجی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) نارائن پیٹ ضلع کے صدر کوئیل کونڈہ نارائن ریڈی نے بتائی۔جمعرات کو منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جے یو گزشتہ کئی برسوں سے صحافیوں کے مسائل اور حقوق کے لیے جدوجہد کرتی آ رہی ہے اور کئی صحافی خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر صحافیوں کی فلاح و بہبود، حقوق، تحفظ اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز کو مضبوطی سے بلند کرنے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک ایک صحافی کی آواز ایک مطالبہ ہے تو صحافیوں کی متحدہ آواز ایک تحریک بن جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کمیٹی تمام اراکین سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع کے کوسگی، گنڈومال، مَدّور، کوتہ پلی، دامرگدّہ، نارائن پیٹ، دھنواڑہ، مریکل، نروہ، مکتھل، مگنور، کرشنا اور اُٹکور علاقوں کے اراکین 2 اکتوبر کو صبح 10:30 بجے نارائن پیٹ پریس کلب پہنچیں۔انہوں نے اپیل کی کہ صبح 11 بجے منعقد ہونے والے احتجاجی پروگرام میں تمام اراکین لازمی طور پر شرکت کریں اور صحافیوں کے حقوق کے لیے اپنے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
اس موقع پر نیشنل کونسل ممبر نکّا سری نواس، ضلع جنرل سکریٹری شیو شنکر، ضلع نائب صدور ہنمنتو، وینکٹ، گرو پرساد، سکریٹریز محمد تقی، عزیز احمد خان’ وِٹھوبا، اشوک، محمد تقی، خزانچی مَدھوکر، پبلسٹی سکریٹری ایس. سریش، تعلیمی شعبہ کنوینر راجیش کمار، ہیلتھ کنوینر سنجیو پرکاش، لیگل سیل کنوینر بالراجو کے علاوہ ضلع مجلسِ عاملہ کے اراکین شیکھر، نرسمہلو، وریش، منصور احمد، ویرنّا، ایلار ریڈی، سریش، انجنیلو، رمیش اور رمیش گوڑ نے شرکت کی۔

