ہنمکنڈہ کوڈا دفتر میں گنڈو سدھارانی کی حلف برداری، اہم شخصیات کی شرکت۔

Gundu SudhaRani takes oath at Hanamkonda KUDA office, attended by important personalities

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ :

کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کوڈا) کی چیئرپرسن کی حیثیت سے  گنڈو سدھارانی نے ہفتہ کے روز ہنمکنڈہ میں واقع کوڈا دفتر میں شاندار انداز میں اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس موقع پر منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں ارکانِ اسمبلی نائنی راجندر ریڈی، کڈیم سری ہری، ریوری پرکاش ریڈی، ضلع کلکٹر چاہت باجپائی سمیت دیگر عوامی نمائندوں، عہدیداروں، قائدین اور حامیوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے  گنڈو سدھارانی کو گلدستے پیش کرتے ہوئے انہیں عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں کوڈا کے عہدیداروں اور ملازمین کے علاوہ مختلف عوامی نمائندے، قائدین اور  گنڈو سدھارانی کے حامی بھی موجود تھے۔

News Source: M.F. Baig Riaz