Safety of school and college students top priority, traffic system changed on Hunter Road in Hanamkonda

(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
ہنمکنڈہ کے ہنٹر روڈ پر عدالت جنکشن سے نیلیما جنکشن تک کے علاقے میں کئی اسکول اور کالج موجود ہیں، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں طلبہ سفر کرتے ہیں۔ طلبہ کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں بار بار پیش آنے والے سڑک حادثات اور ٹریفک جام کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام نے اقدامات شروع کیے ہیں۔
اس سلسلے میں ورنگل پولیس کمشنر این شویتا، میونسپل کمشنر وینکنّا اور آر اینڈ بی محکمہ کے عہدیداروں نے متعلقہ علاقے کا معائنہ کیا۔معائنے کے بعد ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور سڑک حادثات کی روک تھام کے مقصد سے نیو سائنس کالج سے کچھ فاصلے پر واقع میڈین کٹنگ کو عارضی طور پر تجرباتی بنیاد پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ورنگل ٹریفک پولیس نے شہر کے عوام اور گاڑی سواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تبدیلی کو نوٹ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے عہدیداروں سے تعاون کریں۔ٹریفک پولیس نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ ہمیشہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور سڑکوں پر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

