جی ڈبلیو ایم سی کی یادگاری کتاب میں بی آر ایس دور کے ترقیاتی کام غائب، سید مسعود کا سخت احتجاج۔

Development works of BRS era missing from GWMC’s Souvenir book, Syed Masood strongly protests

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن (جی ڈبلیو ایم سی) کے کارپوریٹرس کی پانچ سالہ مدت کی تکمیل کے موقع پر شائع کی گئی یادگاری کتاب میں 2021 سے 2023 کے دوران بی آر ایس حکومت کی جانب سے انجام دی گئی ترقیاتی خدمات کو نظرانداز کرنے پر احتجاج کیا گیا۔

سید مسعود نے کارپوریٹرس مروپلا روی، راجو نائک اور رادھیکا ریڈی کے ہمراہ جی ڈبلیو ایم سی کمشنر  ٹی. وینکناسے ملاقات کی اور یادگاری کتاب میں بی آر ایس حکومت کے دور میں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں کا تذکرہ نہ کیے جانے پر سخت اعتراض درج کرایا۔ احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ کتاب میں سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر اور سابق وزیر کے ٹی آر کا بھی کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔اس موقع پر احتجاج کی علامت کے طور پر یادگاری کتاب کو نذرِ آتش بھی کیا گیا۔

احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن شہر کی ترقی سے متعلق تاریخ کو منصفانہ انداز میں درج کیا جانا چاہیے اور کسی بھی حکومت یا عوامی نمائندوں کی جانب سے کیے گئے ترقیاتی کاموں کو تاریخ سے مٹایا نہیں جا سکتا۔

News Source : M.F. Baig Riaz