ظہیرآبادموسیٰ نگر ڈویژن میں سیرت النبی کے پیغامِ انسانیت پر اجتماع عام ناظم ضلع سنگاریڈی اورتلگو شاعر بھیم ومشی کا خطاب۔

Address by District General Manager Sangareddy and Telugu poet Bheema Vamshi on the message of humanity from Seerat-un-Nabi in Zaheerabad-Moosa Nagar Division

(اپنا ورنگل)

ظہیرآباد :

جماعتِ اسلامی ہند، ظہیرآباد ساوتھ کے زیرِ اہتمام موسیٰ نگر ڈویژن کا ایک شاندار اجتماعِ عام بمکان جناب نظام الدین غوری زیر نگرانی محمد ارشاد ڈویژن سیکریٹری انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر جناب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے اپنے خطاب میں کہاکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لئے ہیں آپ رحمت العالمین ہیں آپ کسی ایک خطے کےلئے نہیں ہیں آپ کا پیغام ساری انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے۔

آپ اخلاق کے اعلی پیکر ہیں آپ دین اسلام کے بانی نہیں ہیں دین اسلام آدم علیہ السلام سے ہی ہے اللہ کے رسول اسکی آخری کڑی ہیں ہم سب آدم کی اولاد ہندو مسلم سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں ہمیں اخوت بھائی چارہ کے ساتھ اللہ کی عبادت کرنا ہے۔پروگرام کا آغاز جناب سلطان اعظم کی تلاوتِ کلامِ پاک و ترجمانی سے ہوا۔ تلگو ترجمانی جناب محمد رکن الدین نے پیش کی۔ افتتاحی کلمات ڈویژن سیکریٹری جناب محمد ارشاد نے پیش کئے۔

جناب رام چندر بھیم ومشی تلگو شاعر نے اپنی مترنم آواز میں سیرت النی پر مشتمل نظم پیش کی اور سب کو مبارکباد پیش کی جناب خواجہ نظام الدین (معاون امیر مقامی)جناب محمد معین الدین (معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب) نے بھی خطاب کیا اور سید عبدالروف (امیر مقامی ساوتھ)نے بزبانِ تلگو خطاب کرتے ہوئے سیرت کو پڑھنے توحید رسالت وآخرت پر غورکرنےاور امن، بھائی چارہ اور انسانیت کے فروغ پر زور دیا۔

نظامت کے فرائض اور اظہارِ تشکر جناب عمران احمد خان نے ادا کیے۔اس موقع پرسیرت سے متعلق تلگو اورانگریزی (لٹریچر) تقسیم کیا گیا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں مسلم اور برادرانِ وطن نے شرکت کی۔

News Source : Gulam Mustafa