ورنگل میں قومی پرندہ مور کی آمد، پھل فروش نے دکھائی ذمہ داری۔

Arrival of National bird Peacock in Warangal, fruit vendor shows responsibility

(اپنا ورنگل)

 ورنگل :

پھل فروش  پُٹّا گنیش ایم جی ایم ہسپتال کے قریب پھلوں کی دکان چلاتا ہے۔ ہفتہ کی  شام تقریباً 6:30 بجے اس کی دکان کے قریب قومی پرندہ مور آ گیا۔

مور کو دیکھ کر پُٹّا گنیش نے اسے پکڑ کر قریب واقع مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن پہنچایا۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر مٹھواڑہ سی آئی کی ہدایت پر پی سی سدھیر کمار نے مور کو اپنی تحویل میں لیا۔

بعد ازاں پولیس اہلکار سدھیر کمار نے مور کو کاکتیہ زو پارک کے عہدیداروں کے حوالے کردیا۔

News Source : M.F. Baig Riaz