Kondan Bharat Kumar elected unopposed as Utkoor Mandal MRPS President

(اپنا ورنگل)
اُوٹکور :
نارائن پیٹ ضلع کے اُوٹکور منڈل میں MRPS (مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی) کے صدر کے طور پر کونڈن بھارت کمار کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ ضلع انچارج مندا نرسمہا مادیگا کی نگرانی میں نئی منڈل کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔اس موقع پر تلواڑ ناگراج کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا، جبکہ رام چندر، تروُمالیش اور دیگر کو کمیٹی کے ارکان کے طور پر منتخب کیا گیا۔
سابق منڈل قائدین ہنمنتو ،اور سابق صدر کونڈن بالپا سمیت دیگر نے شرکت کی۔ضلع انچارج مندا نرسمہا مادیگا نے نومنتخب کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مندا کرشنا مادیگا کی قیادت میں سماجی تحریک کو مزید مضبوط کرتے ہوئے آگے بڑھایا جائے۔
انہوں نے کمیٹی ارکان سے ورنگل میں منعقد ہونے والے نمائندگان کے پروگرام میں شرکت کرنے کی بھی اپیل کی۔اس پروگرام میں MRPS قائدین کے. نارائن، کوکو شنکر، بی جے پی ٹاؤن صدر پشپا تماپا، کے. گوپال، کے. اشوک، آر. دشرتھ، بی. تماپا اور دیگر نے شرکت کی۔
NEws Source : Mohd. Ashfaq

