گیلے اور خشک کچرے کی علیحدہ وصولی پر توجہ دی جائے: ہنمکنڈہ کلکٹر چاہت باج پائی

Attention should be paid to separate collection of wet and dry waste: Hanamkonda Collector Chahat Bajpai

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ:

گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے حدود میں ٹھوس فضلہ کے بہتر انتظام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گریٹر ورنگل شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز شہر بنانے کے لیے مناسب منصوبے تیار کیے جائیں۔ یہ بات ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر اور گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کی خصوصی افسر چاہت باج پائی نے کہی۔انہوں نے کیمپ آفس کے چیمبر سے گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے حدود میں ٹھوس فضلہ (سالڈ ویسٹ مینجمنٹ) کے انتظام کے سلسلے میں میونسپل حکام، ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن، آئی آئی ٹی مدراس اور شریچر انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن، چنئی کے نمائندوں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں گیلے اور خشک کچرے کے انتظام کے لیے اختیار کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر چاہت باج پائی نے کہا کہ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے حدود میں گیلے اور خشک کچرے کے بہتر انتظام کے لیے مناسب منصوبے تیار کیے جائیں۔ بڑھتے ہوئے ٹھوس فضلہ کے مسئلے کا مؤثر حل تلاش کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں سے نکلنے والے کچرے کو گیلے اور خشک کچرے کے طور پر الگ الگ جمع کرنے سے فضلہ کے انتظام کو مزید مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔کلکٹر نے عوام میں ٹھوس فضلہ کے انتظام سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے تعاون کے ساتھ میونسپل حکام، صفائی عملہ اور سوچھ آٹو ڈرائیور باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں تو گریٹر ورنگل شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز شہر بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹھوس فضلہ کے انتظام کے سلسلے میں مناسب منصوبہ بندی اور تحقیق کے ذریعے آئندہ پانچ سالوں میں ورنگل میونسپل کارپوریشن کو ایک صاف ستھرے شہر میں تبدیل کرنے کے لیے کوشش کی جائے۔

گریٹر ورنگل شہر میں فضلہ کے انتظام کے مسائل کے حل کے لیے تحقیق، انتظامی اور دیگر ضروری تعاون فراہم کرتے ہوئے جی ڈبلیو ایم سی کو سوچھ سٹی بنانے کے لیے آئندہ پانچ سالوں تک ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن، آئی آئی ٹی مدراس اور شریچر انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن، چنئی نے تعاون کے لیے آگے آنے کی بات کہی۔

اجلاس میں گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کمشنر وینکنّا، سی ایم ایچ او ڈاکٹر راجار ریڈی، ایم ایچ او ڈاکٹر راجیش، ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن کی سینئر سائنٹسٹ ڈاکٹر پرتیبھا گنیشن، راج موہن ریڈی، اداروں کے نمائندے ہرش وردھن، اروند، گوتم کرشنا، اندومتی، تانی شی پونّما، انّاپورنا کشیپ، پریتی، دیویا، مالوی اور دیگر نے شرکت کی۔

News source : M.F. Baig Riaz