گریٹر ورنگل پریس کلب میں عالمی یومِ فوٹوگرافی کی شاندار تقریب، معشوق شریف سمیت فوٹو جرنلسٹوں کو اعزاز

A grand ceremony of World Photography Day was held at Greater Warangal Press Club, Honoring Photo Journalists including Mashooq Shareef

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

گریٹر ورنگل پریس کلب میں عالمی یومِ فوٹوگرافی کے موقع پر فوٹو جرنلسٹوں کی شاندار تقریب کے ذریعے تہنیت کی گئی۔ گریٹر ورنگل پریس کلب کے صدر ویمولا ناگراجو کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں فوٹو جرنلسٹوں کو شال پوشی کرتے ہوئے مومنٹو پیش کیے گئے۔

اس موقع پر ہر فوٹو جرنلسٹ کو 2,000 روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔ پریس کلب کے صدر ویمولا ناگراجو نے فوٹو جرنلسٹوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب میں جنرل سکریٹری بولاّرم سدّیا، خازن بولاّ امر، نائب صدور گوکاراپو شیام اور کوڈی پلی درگا پرساد راؤ، جوائنٹ سکریٹریز پوڈی چیٹی وشنو وردھن، ولی شیٹی سدھاکر اور سمپیٹ سدھاکر نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ مجلسِ عاملہ کے ارکان ویراگونی ہریش، ایم ڈی نعیم پاشا، فوٹو جرنلسٹ داسری سرینواس، منگنوری مرلی، گوٹے وینکنا، چیتی سرینواس، کدوتلا رمیش، معشوق شریف سمیت دیگر موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz