آسام کے سیلاب متاثرین کے لیے جمعیت علماء ورنگل کی پُرخلوص امداد، 2 لاکھ 12 ہزار 971 روپے جمع۔

Jamiat Ulema Warangal sincere assistance for the flood victims of Assam, Rs. 212,971 collected

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

آسام میں حالیہ شدید سیلاب کے باعث بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں، جبکہ کئی خاندانوں کے مکانات اور گھریلو سامان بھینذر ہوگئے ہیں۔ متاثرین کی مدد کے لیے جمعیت علماء ہند کی جانب سے امدادی مہم جاری ہے۔قومی صدر و امیر الہند جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی ہدایت پر ریاستی جمعیت علماء نے تمام اضلاع سے آسام کے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی تھی۔ اس اپیل پر جمعیت علماء ضلع ورنگل نے بھی امدادی مہم چلائی اور ائمہ مساجد، صدور، ذمہ داران، اہلِ خیر اور عوام کے تعاون سے 2 لاکھ 12 ہزار 971 روپے جمع کیے۔

اسی سلسلے میں 16 اگست کو جمعیت علماء ضلع ورنگل کا ایک وفد حیدرآباد پہنچا اور جمع شدہ امدادی رقم حضرت مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے حوالے کی۔اس موقع پر ریاستی ذمہ داران نے جمعیت علماء ضلع ورنگل کے تمام ائمہ، صدور، ذمہ دارانِ مساجد اور تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبۂ خدمت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی ہدایت اور سرپرستی میں یہ امدادی رقم جلد آسام کے سیلاب متاثرین اور بے سہارا خاندانوں تک پہنچائی جائے گی۔

اس موقع پر مولانا عتیق الرحمن اسعدی، سرپرست جمعیت علماء ضلع ورنگل؛  مولانا محمد منور حسین قاسمی، جنرل سیکرٹری؛ حافظ و قاری عبدالمقیت رحمانی، سٹی سیکرٹری؛ مولانا منظور احمد قاسمی، خازن؛ مولوی ریاض الدین، میڈیا سیکرٹری؛ محمد اظہر، محمد شفیع الدین اور دیگر کارکنان موجود تھے۔جمعیت علماء ضلع ورنگل کے ذمہ داران نے تمام ائمہ کرام، صدور، ذمہ دارانِ مساجد، کارکنان اور خصوصاً اہلِ خیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آسام کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فراخ دلی سے تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ مصیبت میں گھرے بے سہارا خاندانوں کی مدد کرنا ہمارا انسانی، ملی اور دینی فریضہ ہے۔جمعیت علماء ضلع ورنگل نے عوام سے اپیل کی کہ آسام کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق تعاون جاری رکھیں، تاکہ مشکل حالات سے دوچار خاندانوں کی بروقت مدد کی جاسکے۔

News Source : M.F. Baig Riaz