بجرنگ دل ورنگل ضلع صدر و گو رکھشا پرموک آور بی جے پی کے دیگر اراکین کی بی ار ایس میں شمولیت۔

Bajrang Dal Warangal District President and Gau Raksha Pramukh and other BJP members join BRS.

ورنگل- 28/ ستمبر
( اپنا ورنگل)
ورنگل ایسٹ کے 24ویں ڈیویزن سے تعلق رکھنے والے بجرنگ دل ورنگل کے ضلعی صدر و گورکھشا پرموک سنگیننی راجیش نے اور بی جے پی کے 25ویں ڈیویزن کے سابق صدر گونڈا لکشمن نے گریٹر ورنگل کے پہلے میئر و مشرقی ورنگل کے سابق رکن اسمبلی نناپونینی نریندر کی قیادت میں بی آر ایس پارٹی کے گلابی کھنڈوا گلے میں ڈال کر بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نناپونینی نریندر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بی جے پی نے اپنی گذشتہ 12 سالہ حکمرانی میں  ملک کے عوام کو دھوکا دیا ہے۔ سوئس بینکوں میں جمع کالی دولت کو واپس لاکر ہر شخص کے کھاتے میں 10 لاکھ روپیے جمع کریں گے کہہ کر اقتدار میں آئے اور آج ملک کے عام لوگوں کی کمر توڑ رہے ہیں۔ اور اس وقت مشرقی ورنگل کے بی جے پی کے اہم قائدین بھی اب بی جے پی کی ناکامیوں کو سمجھ کر ہمارے محبوب رہنماء تلنگانہ کی شان و وقار کے سی آر کی قیادت سے متاثر ہو کر بی آر ایس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ آنے والے دنوں میں بی جے پی کیلئے اختتام کی شروعات ہے۔ نناپونینی نریندر نے کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی کیلئے کوئی مقام نہیں ہے اور عوام انہیں مناسب سبق سکھائیں گے۔ اس پروگرام میں 24ویں ڈیویزن کے قائدین سیتا رام٬ سونو٬ سابق ڈائریکٹر موڈم پروین٬ نوجوان رہنماء راج پٹیل٬ ومشی کے علاوہ اور دیگر موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz