Van Mahotsav program at Indiranagar, Warangal West, participation of Naini Neelima Rajender Reddy

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل ویسٹ حلقہ کے 59ویں ڈویژن اندرانگر میں اندر انگر ڈیولپمنٹ کمیٹی کے زیرِ اہتمام ون مہوتسو پروگرام منعقد کیا گیا۔ رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی کی ہدایت پر ان کی اہلیہ محترمہ نائنی نیلمہ راجندر ریڈی نے اس پروگرام میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے پودے لگائے۔اس موقع پر نائنی نیلمہ راجندر ریڈی نے کہا کہ ماحول کے تحفظ میں ہر فرد کو اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے۔
پودے لگانا اور ان کی حفاظت کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریالی میں اضافہ کے ذریعے کالونیوں میں خوشگوار ماحول پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کالونی کے عوام کو مشورہ دیا کہ صرف پودے لگانے تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کی حفاظت اور نگہداشت پر بھی خصوصی توجہ دیں۔
انہوں نے عوامی شراکت کے ساتھ ورنگل شہر کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرنے کی اپیل کی۔اس پروگرام میں 59ویں ڈویژن کے انچارج کیتھیڈی دیپک ریڈی، سابق کارپوریٹر وسنت مہندر ریڈی، کالونی کے صدر، سکریٹری جناردھن ریڈی، تلی سُگنا کشور، سرینواس راؤ، نہال کے علاوہ کالونی کے عوام نے شرکت کی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

