ورنگل میں المناک سڑک حادثہ، نامعلوم شخص کی شناخت کے لیے پولیس کی اپیل۔

Tragic road accident in Warangal, police appeal for identification of unknown person

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال کے پہلے گیٹ کے سامنے واقع سٹی فارمیسی میڈیکل شاپ کے قریب 5 اگست 2026 کی رات تقریباً 11:30 بجے پیش آئے سڑک حادثے میں ایک نامعلوم نوجوان کی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایم جی ایم آؤٹ پوسٹ کے پولیس کانسٹیبل (PC-2495) پی. سرینواس نے 6 اگست 2026 کی شام 4:00 بجے پولیس میں شکایت درج کرائی۔شکایت میں پی. سرینواس نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے ایم جی ایم آؤٹ پوسٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

6 اگست کو ڈیوٹی کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ ایک دن قبل، یعنی 5 اگست کی رات تقریباً 11:30 بجے، ایم جی ایم اسپتال کے پہلے گیٹ کے سامنے واقع سٹی فارمیسی میڈیکل شاپ کے پاس تقریباً 30 سال عمر کا ایک نامعلوم شخص سڑک عبور کر رہا تھا۔اسی دوران ایم جی ایم جنکشن سے پوچمّا میدان جنکشن کی جانب تیز رفتاری اور لاپروائی سے جا رہی ایک نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کر رہے اس شخص کو زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے میں وہ شدید زخمی ہو کر سڑک پر گر پڑا۔

بعد ازاں وہاں سے گزرنے والے افراد نے زخمی کو علاج کے لیے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا۔تاہم 6 اگست کو رات 12:40 بجے کے قریب ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 30 سال، قد تقریباً 5 فٹ 6 انچ، رنگ گورا مائل سرخ تھا، جبکہ اس کے بائیں ہاتھ پر تین ستاروں کا ٹیٹو بنا ہوا تھا۔شکایت گزار نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ متوفی نامعلوم شخص کی شناخت کی جائے، حادثے کے ذمہ دار نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کا پتہ لگا کر قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے۔

News Source : M.F. Baig Riaz