مسجد المؤمنین مومن پورہ ورنگل میں روحانی محفلِ ذکر و درود پاک کا اہتمام۔

A spiritual gathering of remembrance and prayers was organized at Masjid-ul-Momineen in Mominpura, Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

مومن پورہ، ایل بی نگر، ورنگل میں واقع مسجد المؤمنین میں 19ویں ہفتہ وار محفلِ ذکر و درودِ پاک کا انعقاد اتوار، 2 اگست 2026 کو بعد نمازِ عشاء  8:30 بجے شب ہوگا۔اس روحانی محفل میں ذکرِ الٰہی، درودِ پاک، تلاوتِ قرآن مجید اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔

محفل کا مقصد مسلمانوں میں دینی شعور بیدار ی  پیدا کرنا اور ذکر و درود کی فضیلت کو عام کرنا ہے۔منتظمین نے عوام الناس، خصوصاً مومن پورہ اور اطراف کے علاقوں کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت محفل میں شرکت کریں، ذکر و درود کی سعادت حاصل کریں اور اجتماعی دعا میں شریک ہو کر اپنی دینی وابستگی کا اظہار کریں۔

News Source : M.F. Baig Riaz