مسلم پرسنل لا ء بورڈ کی ہدایت پر 3،اکٹوبر کو تاجرین اپنے دوکانات بند  رکھے۔

On the instructions of the Muslim Personal Law Board, traders should keep their shops closed on October 3.
مسلم یونٹی اینڈ ڈیولپمنٹ مومنٹ ورنگل کے وفدکی پریس کانفرنس۔

ورنگل۔/27ستمبر

(نامہ نگار)

وقف ترمیمی قانون 2025کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ نے 3  اکٹوبر کو ملک گیر سطح پر بند کا اعلان کیا ہے۔مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے اس فیصلہ کے ضمن میں مسلم یونیٹی اینڈ ڈیولپمنٹ مومنٹ ورنگل کے ذمہ داران صدر محمد عبدالسبحان، محمد ایوب، محمد عبدالعلی زبیر  سکریٹری جنرل انڈین نیشنلشٹ مومونٹ و اڈوائزر تنظیم MUDM، محمد غلام منا،محمد معین الدین،
محمد خلیل ایڈوکیٹ،اور دیگر نے مسلم کمیونٹی ہال، ملگ روڈ،ورنگل میں مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کیا۔اس موقع پر قائدین نے  ورنگل، ہنمکنڈہ اورقاضی، کے تاجرین،دوکاندار وں کے مالکین سے اپیل کی کہ وہ 3  اکٹوبر کو صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک اپنی دوکانوں کو بند رکھیں۔انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ 3  اکٹوبر کو منعقدہ ہونے والے پر امن احتجاج فیصلہ کن ثابت ہوگا اور کہاکہ ورنگل شہر کے تاجرین،دوکاندار اور عوام الناس اس بند کو کامیاب بنا کر ملگ سطح پر ہونے والی اس تحریک کا حصہ بنیں۔اس موقع پر صدر محمد عبدالسبحان نے کہاکہ وقف ترمیمی ایکٹ مسلمانوں کی مذہبی و دستوری آزادی پر کاری ضرب ہے۔اور اس فرمان کے ذریعہ وقف اثاثہ جات کی خود مختاری کو سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس بند کا مقصد کسی بھی طبقہ کے خلاف نہیں بلکہ صرف حکومت ہند کی حالیہ ترمیمات کے خلاف اجتماعی آواز بلند کرنا ہے۔اس موقع پر محمد پرویز، احسان محمد بابر،سید سعد اللہ، چاند پاشاہ، افضل محی الدین،خواجہ اسلم،سید عابد روہت، محمد اظہراور دیگر موجود تھے.

News Source : M.F. Baig Riaz