Chicken biryani now in government schools? If the Chief Minister approves, children will get biryani one day a week

(اپنا ورنگل)
چنئی:
تمل ناڈو حکومت سرکاری اسکولوں کی مڈ ڈے میل اسکیم میں ایک بڑی تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیرِ غور تجویز کے مطابق اگر وزیراعلیٰ وجے منظوری دیتے ہیں تو سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو ہفتے میں ایک دن دوپہر کے کھانے میں چکن بریانی پیش کی جا سکتی ہے۔
تعلیمی وزیر اے راج موہن کے مطابق یہ تجویز طلبہ کو زیادہ غذائیت سے بھرپور اور پسندیدہ کھانا فراہم کرنے کے مقصد سے زیرِ غور ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے مڈ ڈے میل اسکیم مزید مؤثر بنے گی اور طلبہ کی اسکول میں حاضری اور دلچسپی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔تمل ناڈو کی مڈ ڈے میل اسکیم کو ملک کی کامیاب فلاحی اسکیموں میں شمار کیا جاتا ہے۔
جسے مختلف ادوار میں سابق وزرائے اعلیٰ ایم جی رام چندرن (ایم جی آر)، جے للیتا اور دیگر حکومتوں نے وسعت دی۔ اب اگر اس نئی تجویز کو منظوری ملتی ہے تو یہ اسکیم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے۔تاہم، فی الحال یہ صرف ایک تجویز ہے، جس کی حتمی منظوری ابھی نہیں دی گئی ہے۔
News Source : Agency

