خواتین کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی کی جائے: اے سی پی سدیا

Immediate legal action should be taken on women’s complaints: ACP Sadaiah

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں واقع رنگم پیٹ وومن  پولیس اسٹیشن–2 کا کرائمز اے سی پی سدیا نے سالانہ معائنوں کے سلسلے میں دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین سے متعلق درج مقدمات، تفتیش کی پیش رفت، زیر التوا مقدمات، متاثرہ خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، زیر تفتیش مقدمات، ملزمان کی گرفتاری اور پولیس اسٹیشن کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

بعد ازاں اے سی پی سدیا نے پولیس افسران اور عملے کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی شکایات کو پوری حساسیت اور احترام کے ساتھ وصول کیا جائے اور ان پر فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق مقدمات کی تفتیش تیز رفتاری سے مکمل کی جائے تاکہ متاثرین کو جلد انصاف مل سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متاثرہ خواتین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اور پولیس اسٹیشن آنے والی ہر خاتون کے ساتھ شائستگی، احترام اور ہمدردی سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیشن کے ریکارڈ کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ رکھا جائے، صفائی اور نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور عوام کو معیاری پولیس خدمات فراہم کی جائیں۔

اس معائنے میں وومن پولیس اسٹیشن–2 کی انسپکٹر سورنا، سب انسپکٹرس اور دیگر پولیس عملہ بھی موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz