Warangal Police Commissioner hand over Rs 5 lakh financial assistance cheque to family of deceased Home Guard
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
دگگونڈی پولیس اسٹیشن میں ہوم گارڈ کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے گزشتہ سال اچانک انتقال کر جانے والے ہوم گارڈ پی. سرینواس ریڈی کے اہلِ خانہ کو ورنگل پولیس کمشنر این. شویتا، آئی پی ایس نے چہارشنبہ کے روز پولیس کمشنر دفتر میں 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک فراہم کیا۔
ریاستی محکمہ پولیس کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پولیس محکمہ کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ہوم گارڈ اگر اچانک یا کسی حادثے میں انتقال کر جائیں تو ان کے خاندان کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
اسی حکم کے تحت دگگونڈی پولیس اسٹیشن کے مرحوم ہوم گارڈ پی. سرینواس ریڈی کی اہلیہ کو پولیس کمشنر این. شویتا نے امدادی چیک حوالے کیا۔اس موقع پر اے آر ایڈیشنل ڈی سی پی سرینواس، ہوم گارڈس آر آئی چندرشیکھر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

