Telangana Rakshana SenaWill strengthen in Greater Warangal: Dr. Venkateswar Rao

(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
ہنمکنڈہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ رکشنا سینا کے نو مقرر گریٹر ورنگل صدر ڈاکٹر وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ وہ پارٹی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا کی جانب سے ان پر کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد گریٹر ورنگل میں گاؤں سے لے کر ہر ڈویژن تک پارٹی کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پانچ اہم وعدوں کو عوام تک پہنچایا جائے گا اور ہر ڈویژن میں مضبوط کمیٹیاں قائم کی جائیں گی تاکہ پارٹی کو عوام کے درمیان مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے قیام کے تھوڑے ہی عرصے میں ریاست بھر میں اسمبلی، پارلیمانی حلقوں اور اضلاع کے انچارجس کی تقرری کلواکنٹلہ کویتا کی بہتر منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ پارٹی میں سماجی انصاف کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور او سی طبقات کو مناسب نمائندگی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی قائدین اور انچارجس کے ساتھ مل کر گریٹر ورنگل میں پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور عوامی مسائل پر جدوجہد کرتے ہوئے تلنگانہ رکشنا سینا کو ایک مضبوط سیاسی متبادل کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

