یشودھا اسپتال میں پیدی سدھرشن ریڈی کے اہل خانہ کی عیادت، ننّاپونینی نریندر، مہر وانی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

Many political leaders Including Nannapuneni Narender, Mahervani and others visited the family of Peddi Sudharshan Reddy at Yashoda Hospital

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :

حیدرآباد کے یشودھا اسپتال میں زیر علاج نرسم پیٹ کے سابق رکن اسمبلی پیدی سدھرشن ریڈی کے اہل خانہ سے گریٹر ورنگل کے پہلے میئر اور ورنگل مشرق کے سابق رکن اسمبلی ننّاپونینی نریندر نے اپنی اہلیہ مہر وانی کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر ننّاپونینی نریندر اور مہر وانی نے پیدی سدھرشن ریڈی کی اہلیہ پیدی سپنا اور دیگر اہل خانہ سے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے علاج کی تفصیلات معلوم کیں اور دعا کی کہ پیدی سدھرشن ریڈی جلد مکمل صحت یاب ہو کر گھر واپس آئیں۔

اس عیادتی دورے میں سابق رکن پارلیمنٹ ونود کمار، سابق وزیر ریڈیا نائک، ایم ایل سی تککل پلی رویندر راؤ، سابق کوآپریٹو چیئرمین مری یادو ریڈی اور سابق ڈی سی سی بی چیئرمین مارنینی رویندر راؤ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔تمام رہنماؤں نے پیدی سدھرشن ریڈی کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

News Source : M.F. Baig Riaz